بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب سربانند سونووال نے گوا میں سواہید دیوس کا مشاہدہ کیا، تاریخی آسام تحریک کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا


آسامی کمیونٹی کو زندہ رکھنے اور ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت کے تحفظ پر آسام تحریک کا اثر بہت دور رس ہے: جناب سونووال

اگر دنیا کی طلبہ تحریکوں کی تاریخ کا تجزیہ کیا جائے تو آسام تحریک ایک واٹرشیڈ لمحہ تھا: جناب سونووال

Posted On: 10 DEC 2022 4:57PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج گوا میں سواہید دیوس کی مناسبت سے  ایک پروقار پروگرام میں آسام کی تاریخی تحریک کے شہیدوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔یہ دن 1979 میں آسام  تحریک کے پہلے شہید کھرگیشور تعلقدار کے یوم شہادت کی حوالے سے منایا جاتا ہے۔ مرکزی وزیر ساحلی ریاست کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ پنجیم کے فرانسسکو لوئس گومس گارڈن میں منعقدہ پروگرام کا اہتمام گوا کی آسام سوسائٹی نے کیا تھا اور اس میں آسامی کمیونٹی کے ارکان اور معززین اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KTRH.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف  نے 1979-1985 تک چھ سالہ آسام تحریک کے شہیدوں کی بہادری کو یاد کیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ’’آج، سواہید دیوس کے موقع پر، میں ان تمام لوگوں کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے آسام کی حفاظت کے لیے انتہائی درجے کی  قربانی دی۔ آسام کے لوگوں نے ریاست کو غیر قانونی تارکین وطن سے بچانے کے لیے چھ سال تک  جاری تحریک میں حصہ لیا اور 860 شہیدوں نے ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت کی حفاظت کے لیے اپنی انتہائی  قربانی دی۔ ان عظیم شہداء نے بے مثال حب الوطنی اور جرات کی ایک ناقابل فراموش تاریخ لکھی ہے آسام موومنٹ آسام کے مقامی لوگوں کی قوم کی حفاظت کے لیے متحدہ کوششوں کی ایک روشن مثال ہے اور اس کے اثرات دور رس  ہوئے ۔ شہیدوں کی لازوال قربانی آسامی برادری اور قوم کو ہمیشہ کے لیے ترغیب دیتی رہے گی۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024ATB.jpg

جناب سونووال نے مزید کہا کہ ہمیں بہادر شہیدوں کے عظیم نظریات کو زندہ رکھنے کے لیے ایمانداری، لگن اور عزم کے ساتھ کام جاری رکھنا ہے۔ ہمیں اپنی زبان، ثقافت، ورثے اور روایت کو زندہ رکھنے کے لیے اپنی قومی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی۔ دنیا کی طلبہ تحریکوں کا تجزیہ کیا جائے تو آسام کی تحریک ایک  واٹر شیڈ لمحہ تھا۔میں آسام کے لوگوں کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف حصوں کے لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اس  تحریک کے قومی جذبے سے متاثر ہو کر ایک مضبوط ہندوستان کی تعمیر میں پیش پیش رہیں اور اپنے مادر وطن کی پوری تندہی کے ساتھ خدمت کریں۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 13621


(Release ID: 1882365) Visitor Counter : 139