بھارتی چناؤ کمیشن
جرمنی کی وزیرخارجہ عزت مآب محترمہ انالینا بیئربوک نے ای سی آئی کادورہ کرکے کمیشن سے ملاقات کی
جرمن وفد نے ای وی ایم – وی وی پی اے ٹی کو بروئے کارلانے سے متعلق سخت قواعد وضوابط اور سلامتی خصوصیات کا مشاہدہ کیا
Posted On:
06 DEC 2022 1:04PM by PIB Delhi
جرمنی کی وزیرخارجہ عزت مآب محترمہ انالینا بیئربوک کی قیادت میں ایک جرمن وفد نے آج نئی دہلی میں نرواچن سدن میں اعلیٰ انتخابی کمشنر جناب راجیوکماراورانتخابی کمشنروں جناب انوپ چند رپانڈے اورجناب ارون گوئل سے ملاقات کی ۔جرمنی کے وفد میں جرمن پارلیمنٹ کے چارارکان محترمہ اگنیز سکابرگر ، جناب تھامس ارنڈل، جناب الرچ لیختے اورجناب آندرے لاریم ، بھارت میں جرمن سفیر ڈاکٹرفلپ ایکرمین اور جرمن وزارت خارجہ کے دیگرعہدیدار شامل تھے۔
اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے ، اعلیٰ انتخابی کمشنر سی ای سی جناب راجیو کمارنے کہاکہ جمہوریت کا نظریہ ، بھارت کے تاریخی کوائف اورروایتوں میں گہرائی سے پیوست ہے ۔ بھارت کے انتخابات کی جسامت اورحجم کے بارے میں ایک جائزہ پیش کرتے ہوئے ، انھوں نے جرمن وفد کو اس تفصیلی مشقت کے بارے میں مطلع کیاجوای سی آئی ، آزادانہ ، منصفانہ ، برمبنی شمولیت ، قابل رسائی اورسبھی کی شرکت والے عام انتخابات کے انعقاد کی غرض سے ، 95کروڑسے زیادہ رائے دہندگان کے لئے کرتا ہے اور اس کے لئے 11لاکھ پولنگ مراکز قائم کئے جاتے ہیں اور ایک کروڑدس لاکھ پولنگ عملہ کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں ۔ انھوں نے اس بات پرزوردیاکہ ای سی آئی ، ہرمرحلہ پرسیاسی پارٹیوں کی شرکت اور ان کے ذریعہ انکشافات کو یقینی بناتاہے ۔جناب کمارنے کہاکہ انتخابات سے متعلق ضروری سازوسامان اور متعلقہ خدمات کے چیلنجوں کےعلاوہ آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات کو ممکنہ طورپر متاثر کرنے والے سوشل میڈیا پرجھوٹے بیانوں سے پڑنے والے مضراثرات ، انتخابات کے بندوبست سے متعلق زیادہ تر اداروں کے لئے ایک یکساں چیلنج کے طورپر تیزی کے ساتھ ابھرکرسامنے آرہے ہیں ۔
جرمن وزیرخارجہ نے کمیشن کے ساتھ تبادلہ ٔ خیال کے دوران ، بھارت کے متنوع جغرافیہ، ثقافت اوررائے دہندگان کے چیلنجوں کے باوجود ، دنیا کی اس سب سے بڑی جمہوریت میں انتخابی کمیشن کی جانب سے انتخابی بندوبست اورانتظامات سے متعلق اس زبردست مشق کی ستائش کی۔ جرمن وفد کو ، انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں ای سی آئی کے ذریعہ ٹکنالوجی کے وسیع استعمال کے بارے میں تفصیل سے مطلع کیا گیا۔ جرمن وزیرخارجہ نے ، ای سی آئی کے ذریعہ وفد کے لئے ای وی ایم –وی وی پی اے ٹی کو بروئے کارلانے سے متعلق ایک مظاہرے کے دوران ای وی ایم کے ذریعہ ایک ووٹ ڈالا۔ انھوں نے جرمن ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ ای وی ایمز کی سخت سکیورٹی خصوصیات کے مشادہ کیااور ای وی ایمز کوبروئے کار لانے سے متعلق انتخابی عمل کے ہرمرحلے میں سیاسی پارٹیوں کی شرکت کے عمل اوران ووٹنگ مشینوں کے استعمال ، نقل وحرکت ، اسٹوریج اور کام کاج کے دوران سخت قواعدوضوابط کا بھی مشاہدہ کیا۔
بھارت اورجرمنی ، دونوں ملک ، جمہوریت اورانتخابی امداد کے بین الاقوامی ادارے (آئی ڈی ای اے ) اسٹاک ہوم اور‘‘جمہوریتوں کی برادری’’ وارسا کے رکن ہیں ۔ بھارت کا انتخابی کمیشن –ای سی آئی ، ‘‘جمہوریت کے لئے سربراہ اجلاس ’’ کے زیراہتمام ، ‘‘ٹکنالوجی کا استعمال اورانتخابی دیانتداری ’’ کے موضوع پردوسری بین الاقوامی کانفرنس کاانعقاد کررہاہے ۔ یہ بین الاقوامی کانفرنس ، رائے دہندگان کے قومی دن -2023سے قبل ، جنوری 2023میں منعقد ہوگی ۔
جرمنی کے دفتر خارجہ کے سینئر افسران ، نئی دہلی میں جرمن سفارت خانے کے سرکردہ عہدیدار اوربھارت کے انتخابی کمیشن کے سرکردہ عہدیدار بھی اس موقع پرموجود تھے ۔
***********
(ش ح ۔ع م۔ ع آ)
U -13350
(Release ID: 1881136)
Visitor Counter : 145