صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے  سال 2021 اور 2022 کے لئے  معذور افراد کو بااختیار بنانے سے متعلق قومی ایوارڈ عطا کئے


دیویانگ جن میں خود اعتمادی کو پیدا کرنا اُن کو بااختیار بنانے کے لئے  بہت ضروری ہے: صدر جمہوریہ مرمو

Posted On: 03 DEC 2022 2:16PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے  آج (3 دسمبر 2022 ) کو نئی دہلی میں،  معذور افراد کا بین الاقوامی دن منائے جانے کے موقع پر  سال 2021 اور 2022 کے لئے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لئے قومی ایوارڈز عطا کئے۔

حاضرین سے  خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ایک اندازے کے مطابق دنیا میں ایک ارب سے زائد افراد معذور ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ دنیا کا تقریباً ہر آٹھواں شخص کسی نہ کسی شکل میں معذوری کا شکار ہے۔ ہندوستان کی دو فیصد سے زیادہ آبادی معذور افراد پر مشتمل ہے۔ اس لیےیہ ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ معذور افراد آزادانہ طور پر باوقار زندگی گزار سکیں۔ یہ ہمارا فرض بھی ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ اچھی تعلیم حاصل کریں، اپنے گھروں اور معاشرے میں محفوظ رہیں، انہیں اپنے کیرئیر کے انتخاب کی آزادی ہو اور روزگار کے مساوی مواقع میسر ہوں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارتی ثقافت اور روایت میں معذوری کو کبھی بھی علم کے حصول اور کمال حاصل کرنے میں رکاوٹ نہیں سمجھا جاتا ہے۔ اکثر، یہ دیکھا گیا ہے کہ دیویانگ جن میں  خدا کی طرف سے عطا کردہ مخصوص صلاحیت ہوتی ۔ ایسی بے شمار مثالیں ہیں جن میں ہمارے دیویانگ بھائیوں اور بہنوں نے اپنی بے مثال ہمت، ہنر اور عزم کے بل بوتے پر کئی شعبوں میں شاندار کارنامے سرانجام دئیے ہیں۔ اگر انھیں مناسب ماحول میں زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ ہر میدان میں اپنے جوہر دکھا  سکتے ہیں۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ تعلیم معذور افراد سمیت ہر فرد کو بااختیار بنانے کی کلید ہے۔ انہوں نے تعلیم میں زبان سے متعلق رکاوٹوں کو دور کرنے اور معذور بچوں کے لیے تعلیم کو مزید قابل رسائی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 معذور بچوں کو معیاری تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے انتظامات کو فعال کرنے کی اہمیت کو بھی واضح کرتی ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلی سے چھٹی جماعت کے لیے این سی ای آر ٹی کی نصابی کتابوں کو ہندوستانی اشاروں کی زبان میں تبدیل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماعت سے محروم طلباء کو مرکزی دھارے کے تعلیمی عمل میں شامل کرنا ایک اہم قدم ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ حکومت دیویانگ جن کو بااختیار بنانے کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ، ان کے مطابق، دیویانگ جن میں خود اعتمادی پیدا کرنا انہیں بااختیار بنانے کے لیے بہت ضروری ہے۔ معذور افراد میں عام لوگوں کی طرح قابلیت اور لیاقت  ہوتی ہے، اور بعض اوقات ان سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔ انہیں خود کفیل  بنانے کے لیے صرف ان میں خود اعتمادی پیدا کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے سماج کے تمام طبقات پر زور دیا کہ وہ دیویانگ جن کو خود کفیل  بننے اور زندگی میں آگے بڑھنے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمارے دیویانگ بھائی اور بہنیں مرکزی دھارے میں شامل ہو کر اپنا موثر حصہ ڈالیں گے تو ہمارا ملک ترقی کی راہ پر تیز رفتاری سے آگے بڑھے گا۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیار کی وزارت کے تحت  معذور افراد (دیویانگ جن)  کو بااختیار بنانے کا محکمہ ہر سال ، شخصیات، اداروں، تنظیموں، ریاستوں/ اضلاع وغیرہ کو  معذور افراد کو بااختیار بنانے کے شعبے میں کئے گئے شاندار کاموں کے لئے معذور افراد کو بااختیار بنانے کا قومی ایوارڈ پیش کرتا ہے۔

 

 

******

ش ح۔ ن ر (04.12.2021)

U NO:13268

 


(Release ID: 1880777) Visitor Counter : 158