وزارت اطلاعات ونشریات
میگا اسٹار چرنجیوی کو 53 ویں اِفّی کی اختتامی تقریب میں 2022 کے انڈین فلم پرسنالٹی آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا
#IFFIWood، 28 نومبر 2022
ٹالی ووڈ کے میگا اسٹار پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ شری کونیڈیلا شیوا شنکر ورا پرساد المعروف چرنجیوی کو آج گوا میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (اِفّی) کے 53 ویں ایڈیشن کی اختتامی تقریب میں 2022 کے لیے انڈین فلم پرسنالٹی آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس اعزاز کے لیے اِفّی، حکومت ہند اور وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرنے کے علاوہ چرنجیوی نے اپنے والدین اور تیلگو فلم انڈسٹری کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ "میں ہمیشہ اپنے والدین کی شکر گزار رہوں گا جنھوں نے مجھے کونیڈیلا شیوا شنکر ورا پرساد کے طور پر جنم دیا اور تیلگو فلم انڈسٹری کا جس نے مجھے چرنجیوی کے طور پر پنر جنم دیا۔ میں تاحیات اس صنعت کا مقروض ہوں۔"
یہ اعزاز حاصل کرتے ہوئے چرنجیوی نے سیاست سے واپسی کے بعد انھیں قبول کرنے پر اپنے مداحوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا "مجھے جو پیار دیا گیا ہے وہ بہت بڑا ہے۔ میں یہاں انڈسٹری میں 45 سال سے زیادہ عرصے سے ہوں، ان میں سے میں نے سیاست میں ایک دہائی گنوا دی، جب میں فلم انڈسٹری میں واپس آیا تو مجھے شک تھا کہ لوگ مجھے کیسے قبول کریں گے۔ لیکن میرے مداحوں کے ذریعے جتنی محبت اور پیار ملا ہے وہ کبھی نہیں بدلا، ان کے دلوں میں میری حیثیت برقرار رہی، میں وعدہ کر رہا ہوں کہ میں آپ کو دوبارہ کبھی نہیں چھوڑوں گا، میں یہاں آپ کے ساتھ رہوں گا۔"
چرنجیوی نے ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد تعاون اور زندگی بھر کے تجربے کے لیے حکومت اور فلم انڈسٹری کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا "میں اپنا سر جھکاتا ہوں اور آپ میں سے ہر ایک کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔" اگر کسی کو سینما انڈسٹری میں آنے کا خیال ہے تو براہ کرم ضرور آئے، یہ کرپشن سے پاک پیشہ ہے، آپ کے اندر کوئی احساس جرم نہیں ہوگا، اگر آپ میں ٹیلنٹ ہے تو آپ اسے پیش کرسکتے ہیں، اور آپ آسمان کی بلندیوں پر پہنچیں گے۔"
چار دہائیوں سے زیادہ عرصے پر محیط اپنے شاندار فلمی کیریئر میں، چرنجیوی نے تیلگو میں 150 سے زیادہ فیچر فلموں کے ساتھ ساتھ ہندی، تمل اور کنڑ میں بعض فلموں میں اداکاری کی ہے۔
***
(ش ح-ع ا-ع ر)
U. No. 13074
(Release ID: 1879643)
Visitor Counter : 195