وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکز نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جی ایس ٹی معاوضہ کے 17,000 کروڑ روپے جاری کیے

Posted On: 25 NOV 2022 4:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی،25نومبر، 2022/ مرکزی حکومت نے  24.11.2022 کو ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اپریل سے جون، 2022 کی مدت کے لیے بقایا جی ایس ٹی معاوضے کی مد میں 17,000 کروڑ روپے کی رقم جاری کی ہے (ریاستوں کے لحاظ سے تفصیل مندرجہ ذیل جدول میں دی گئی ہے)، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو سال 23-2022 کے دوران معاوضے کی جاری کردہ کل رقم  مذکورہ بالا رقم سمیت 1,15,662 کروڑ روپے ہے۔

یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ اکتوبر 2022 تک کل سیس کی وصولی صرف 72,147 کروڑ روپے ہوئی تھی اور 43,515 کروڑ روپے کی رقم مرکز نے اپنے وسائل سے جاری کی ہے۔ اس اجرا کے ساتھ، مرکز نے پیشگی طور پر، ریاستوں کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے اس سال مارچ کے آخر تک جمع کیے جانے والے سیس کی پوری رقم جاری کر دی ہے۔ یہ فیصلہ ریاستوں کو ان کے وسائل کے انتظام میں مدد کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے لیا گیا ہے کہ مالی سال کے دوران ان کے پروگرام خاص طور پر سرمائے پر ہونے والے اخراجات کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا جائے۔

اس سال مئی میں بھی مرکزی حکومت نے، اس حقیقت کے باوجود کےجی ایس ٹی معاوضے کے فنڈ میں صرف 25000 کروڑ روپے تھے، فروری سے مئی 2022 کی مدت کے لیے ریاستوں کو عبوری جی ایس ٹی معاوضہ کے طور پر 86,912 کروڑ روپےجاری کیے تھے۔ جس میں 62000 کروڑ روپے مرکز نے اپنے وسائل سے اکٹھا کیے تھے۔

 

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نام

(روپے کروڑ میں)

آندھرا پردیش

682

آسام

192

بہار

91

چھتیس گڑھ

500

دہلی

1,200

گوا

119

گجرات

856

ہریانہ

622

ہماچل پردیش

226

جموں و کشمیر

208

جھارکھنڈ

338

کرناٹک

1,915

کیرالہ

773

مدھیہ پردیش

722

مہاراشٹر

2,081

اوڈیشہ

524

پڈوچیری

73

پنجاب

984

راجستھان

806

تمل ناڈو

1,188

تلنگانہ

542

اتر پردیش

1,202

اتراکھنڈ

342

مغربی بنگال

814

کل

17,000

 

  ۔۔۔

ش ح ۔ و ا۔ ع ا ۔                                                

U 12951


(Release ID: 1878903) Visitor Counter : 185