وزارت اطلاعات ونشریات

جے دیپ مکھرجی کی دستاویزی فلم "دیگر رے: دی آرٹ آف ستیہ جیت رے" اِفّی 53 میں دکھائی گئی


اِفّی 53 میں "رے پوسٹر میکنگ" مقابلے کے اندراجات نمائش کے لئے  پیش

اِفّی 53 میں ستیہ جیت رے پر خصوصی سیکشن

Posted On: 25 NOV 2022 1:37PM by PIB Delhi

میں نے ستیہ جیت رے کی جمالیاتی تخلیق کا اپنا تصور پیش کرنے کی کوشش کی: جے دیپ مکھرجی

"دیگر رے: دی آرٹ آف ستیہ جت  رے " رے کی تخلیقی صلاحیتوں کی بنیادوں  کا پتہ لگاتا ہے: جے دیپ مکھرجی

اِفّی 53 میں ستیہ جیت رے پر خصوصی سیکشن کے ایک حصے کے طور پر، جے دیپ مکھرجی کی 34 منٹ کی غیر فیچر فلم "دیگر رے: دی آرٹ آف ستیہ جیت رے" کو 24 نومبر 2022 کو انڈین پینورما سیکشن میں دکھایا گیا۔ پی آئی بی کے زیر اہتمام  افی "ٹیبل ٹاکس" میں میڈیا کے افراد  اور مندوبین کے ساتھ بات چیت میں، ہدایت کار  جے دیپ مکھرجی نے کہا کہ یہ فلم ایک سوانحی دستاویزی فلم ہے ،جس میں رے کی غیر معمولی ذہانت کے بارے میں ان کے اپنے تصور کو شامل کیا گیا ہے۔

جناب مکھرجی نے کہا کہ رے کی جمالیاتی ذہانت کے مختلف شیڈز -  اسکیچر، کیلی گرافر، میوزک کمپوزر، ہدایت کار -  کا فلم میں مکمل طور پر احاطہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تخلیقی صلاحیت رے کے جینز میں ان کے دادا اپیندر کشور رے چودھری اور والد سوکمار سین سے  آئی  تھی، لیکن شانتی نکیتن میں نندلال بوس اور دیگر جیسے لیجنڈز کے تحت ان کی تربیت واضح طور پر رے کے کاموں میں جھلکتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/otherRay-1QXCM.jpg

مسٹر مکھرجی نے مزید کہا کہ یہ فلم رے کے کرداروں کی نشوونما پر دیگر اثرات کو بھی حاصل کرتی ہے، جیسا کہ اشتہاری فرم  ڈی جے کیمرمیں جونیئر ویژولائزر کے طور پر گزارے گئے سال یا پروفیسر ایلکس آرونسن سے مغربی میوزیکل اشارے سیکھنا –  جو ان کی فلموں میں بہت سے ساؤنڈ ٹریکس کے لیے کمپوزنگ اور آرکیسٹریشن کے عمل کا حصہ تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/otherRay-27EC5.jpg

مسٹر مکھرجی نے یاد کیا کہ کس طرح انہوں نے خود ستیہ جیت رے کے ساتھ دوسرے رے کے آئیڈیا پر تبادلہ خیال کیا تھا، لیکن اسے شکل دینے کے لیے کئی دہائیوں تک جدوجہد کرنی پڑی۔ مسٹر مکھرجی نے کہا کہ "مجھے 2007 میں کولکتہ میں ایک نمائش میں رے کی پینٹنگز اور دیگر کاموں کی تصویریں لینی پڑیں، اس کے علاوہ لندن میں سر رچرڈ ایٹنبرو اور رے کے دوسرے دوستوں کے ان پٹ  لینے پڑے"۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/otherRay-3V39U.jpg

ہدایت کار نے اگلے 2-3 سالوں میں آنے والی ان کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر رتوِک گھاٹک اور مرنل سین پر بھی ایسی ہی دستا ویزی فلمیں بنانے کے اپنے ارادے کے بارے میں بتایا۔

پنڈال میں ایک سیکشن "دی ون اینڈ اونلی رے" بھی ہے  –  ایک فلمی پوسٹر ڈیزائن مقابلہ، جسے  رے کی فلموں کے پوسٹرز کے ساتھ ملک بھر کے فلمی شائقین نے دوبارہ ڈیزائن کیا ہے۔ اِفی 2022  میں ستیہ جیت رے کی دو کلاسک فلمیں بھی دکھائی جا رہی ہیں، - 1977  کا ڈرامہ شطرنج کے کھلاڑی اور  1989  کا سماجی، گناشترو۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/otherRay-4TR4X.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/otherRay-5XQ9Q.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/otherRay-6RODR.jpg

ہدایت  کار جے دیپ مکھرجی کے ساتھ مکمل ٹیبل ٹاک یہاں دیکھیں:

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- اک- ق ر)

U-12946



(Release ID: 1878802) Visitor Counter : 159