وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 25 نومبر کو لاچت بار پھوکن  کے 400ویں  یوم پیدائش سے متعلق سال بھر چلنے والی تقریبات کے اختتامی  پروگرام سے خطاب کریں گے


لاچت بار پھوکن اہوم سلطنت  کی روئل آرمی کے جنرل تھے ،جنہوں نے 1671 میں سرائے گھاٹ کی جنگ میں مغلوں کو زبردست شکست سے دوچار کیا تھا

Posted On: 24 NOV 2022 11:46AM by PIB Delhi

وزیر اعظم 25 نومبر کو گیارہ بجے صبح ،وگیان بھون نئی دہلی میں  لچت بار پھوکن  کے 400ویں  یوم پیدائش سے متعلق سال بھر چلنے والی تقریبات کی اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے  ۔

وزیر اعظم کا ہمیشہ یہ طریقہ رہا ہے کہ وہ مناسب ترین انداز میں گمنام سرماؤں کی عزت افزائی کرتے رہتے  ہیں ۔اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ، ملک میں  سال 2022 کو لاچت بار پھوکن کی 24ویں یوم پیدائش والے سال کے طور پر منایا جارہا ہے ۔ان تقریبات کا آغاز اس سال فروری میں اس وقت کے  عزت مآب صدر جمہوریہ ہند   جناب رام ناتھ کووند کے ذریعہ گوہاٹی میں  کیا گیا تھا۔

لاچت پھوکن( 24 نومبر 1622 تا25 اپریل1672)  آسام کی اہوم  حکومت کی شاہی فوج کے مشہور جنرل تھے ۔انہوں نے مغلوں کو شکست دی تھی اور اورنگ زیب کے تحت جاری رہنے والی مغلوں کی توسیع پسندانہ کارروائیوں  کو کامیابی کے ساتھ روک دیا تھا ۔لاچت بار پھوکن نے سرائے گھاٹ کی جنگ میں، جو 1671 میں لڑی گئی تھی، آسامی سپاہیوں کے جذبات کو ابھارا اور مغلوں کو ایک زبردست اور شرمناک شکست سے دوچار کیا۔لاچت بار پھوکن اور ان کی فوج کی طرف سے کی گئی دلیرانہ جنگ ہمارے ملک کی تاریخ میں مذاحمت کی سب سے زیادہ تحریک دینے والے فوجی  کارناموں میں سے ہے۔

 

***********

 

ش ح ۔   س ب ۔ م ش

U. No.12890


(Release ID: 1878471)