وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner

ہندستان کے  بین الاقوامی فلمی میلے (آئی ایف ایف آئی) میں فودا   ایس4 کا  پریمیئر شو

ہندستان کے 53 ویں بین الاقوامی فلمی  میلے   (آئی  ایف ایف آئی)  میں فودا ایس 4کا پریمیئر شو دکھایا جائے گا۔ تخلیق کار اور ایگزیکٹیو  پروڈیوسرس  لیوئرریز  اور ایوی عیساکراف  اپنے پہلے ایپی سوڈ کے ساتھ  آئی ایف ایف آئی میں پہنچیں گے۔

یہ سیریز جس کا پوری دنیا میں  سال 2023 میں نیٹ فلکس پر آغاز کیا جائے گا ، اس کا پیریمئر شو 27 نومبر ،اتوار کو اس فلمی میلے کی  ایک ستاروں بھری تقریب میں  دکھایا جائے گا۔  

تخلیق کار اور ایگزیکٹیو پروڈیوسر لیئر ریز اور ایوی عیسا کراف  نے کہا ’ ہم  فودا سیزن 4 کے ایشیائی  پریمیئر شو کے لئے ہندستان کا سفر کرنے کے سلسلہ میں   بہت زیادہ پر جوش ہیں۔  یہ بہت حیرت انگیز ہے  کہ ہندستان نے ا س کہانی نے بہت سارے شائقین کو زبردست طور پر متاثر کیا ہے اور ہم  گزشتہ چا ر برسوں کے دوران ان لوگوں  کی طرف سے ملنے والی محبت اور حمایت کا سچے دل سے اعتراف کرتے ہیں ۔ ہم  سیزن 4 کے لئے شائقین کے ردعمل کا  بہت زیادہ انتظار  نہیں کرسکتے۔ ‘اس اقدا م کی ستائش کرتے ہوئے  ، اطلاعات و نشریات، حکومت ہند  کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا  ’کسی فنکارانہ کوشش کو کامیاب بنانے میں کوئی بات ڈھکی چھپی نہیں ہے۔  ہندستان کے بین  الاقوامی فلمی میلے  (آئی ایف ایف آئی)  میں ، مختلف زبانوں میں  ، تمام خطوں سے  اور مختلف ثقافتوں اور نسلوں سے تعلق رکھنے والی   منفرد کہانیوں کو  اعزاز دیا جاتا ہے اور ان کا جشن منایا جاتا ہے۔ اس میلے میں  او ٹی ٹی  کے پریمیئر میں شامل ہونے   سے  نئے بیانیے، تخلیقی نظریات اور نئے تناظر  دنیا کے سامنے پیش کرنے کی ہماری کوششیں  بارآور ہوتی ہیں۔  ہم فلموں کے حوالے س اسرائیل کے ساتھ ایک  اثر انگیز معاہدہ رکھتے ہیں اور  ہمیں بہت زیادہ خوشی ہے کہ ہندستان کے  53ویں بین الاقوامی  فلمی میلے میں ا س سال خطے کےبین الاقوامی  شہرت یافتہ  فنکاروں کو مدعو کیا جارہا ہے۔  ‘‘

فودا سیزن 4 میں جو کہانی ہےوہ اسرائیل کی سرحدوں سے باہر لے جاتی ہے۔ جہاں دورون  (لیئر ریز)  ایک خطرے کا سامنا کرتے ہوئے  اپنے خطرناک ترین مشن کے سلسلہ میں ایک براعظم سے دوسرے براعظم کا سفر کرتا رہتا ہے۔

ہندستا ن ان سرفہرست 20 ممالک میں شامل ہے جہاں  اسرائیلی  فلموں کو نیٹ فلکس کے ممبر  سب سےز یادہ دیکھتے ہیں اور اسرائیل کی کہانیاں  عالمی سطح پر مقبول ہیں  اور صورت یہ ہے کہ  فودا (ایس 1 ایس 3) کے 90 فی صد شائقین اسرائیل سے  باہر کےممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔  

لیئر ریز اور ایوی عیسا کروف  ’عالمی  تفریح کے عہد میں داستان گوئی‘ کے موضوع پر،اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ  ایک بے تکلفانہ  گفتگو میں بھی حصہ لیں گے۔  راج کمار راؤ کو ابھی حال ہی میں  نیٹ فلکس فلم مونیکا  ، اومائی  ڈارلنگ  اور مونیکا شیرگل  میں دیکھا گیا ہے۔  

ہندستانی فلمی میلے میں  فودا کی عالمی  سطح کی کامیابی  سےاس بات کا اظہار ہوتا ہے کہ نیٹ فلکس کس طرح مقامی کہانیوں کو عالمی شائقین تک پہنچاتا ہے۔  نیٹ فلکس  اس میلے میں خاکی، بہار چیپٹر، قلع اور گلیرمو  ڈیل ٹورو  پنچیو  کاپریمیئر بھی دکھائے گا۔

  نیٹ فلکس کے بارے میں:

نیٹ فلکس دنیا کی معروف اسٹریمنگ  تفریحی سروس ہے جس میں 190سے زائد ممالک سےتعلق رکھنے والے 233 ملین بامعاوضہ رکنیتیں ہیں، جو مختلف اقسام اور زبانوں سےتعلق رکھنے والے  ٹی وی سیریل  ،دستاویزی فلموں ، فیچر فلموں  اور موبائل گیم  سےلطف اندوز ہوتے ہیں۔  یہ ارکان ان چیزوں کو پلے کرسکتے ہیں ، پاز کرسکتے ہیں اور  ان کو دیکھنا دوبارہ شروع کرسکتے ہیں ، جب تک کہ وہ چاہیں کسی بھی وقت ، کسی بھی جگہ  اور اس کے علاوہ کسی بھی وقت اپنے منصوبوں کو تبدیل کرسکتے ہیں۔

*****

ش ۔ س ب. ۔ ج

UNO-12752

iffi reel

(Release ID: 1877640) Visitor Counter : 210