وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے بالی میں منعقدہ جی -20 سربراہ اجلاس کے شانہ بہ شانہ اٹلی کی وزیر اعظم سے ملاقات کی

Posted On: 16 NOV 2022 2:27PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بالی میں منعقدہ جی-20 سربراہ ملاقات کے شانہ بہ شانہ اٹلی کی وزیر اعظم عزت مآب محترمہ جورجا ملونی سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وزیر اعظم محترمہ ملونی کو اٹلی کی اولین خاتون وزیر اعظم منتخب کیے جانے پر مبارکباد پیش کی۔ دونوں قائدین نے کاروبار  اور سرمایہ کاری، دہشت گردی کے خلاف کاروائی اور عوام سے عوام کے درمیان تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو عمیق بنانے پر تبادلہ خیالات کیے۔

دونوں قائدین نے باہمی مفادات سے وابستہ علاقائی اور عالمی مسائل پر نظریات کا باہم تبادلہ بھی کیا۔

وزیر اعظم مودی بھارت-اٹلی کے درمیان استوار سفارتی تعلقات کے 75 برسوں کا جشن منانے اور آئندہ برس بھارت میں منعقد ہونے والے جی-20 سربراہ اجلاس کے لیے وزیر اعظم ملونی کا بھارت میں خیرمقدم کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.12598



(Release ID: 1876537) Visitor Counter : 89