وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے بنگلورو میں شری ناداپربھو کیمپےگوڑا کے 108فٹ لمبے کانسے کے مجسمے کی نقاب کشائی کی
Posted On:
11 NOV 2022 2:32PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے آج بنگلورو میں شری ناداپربھو کیمپے گوڑا کے 108فٹ لمبے کانسے کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔وزیراعظم نے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کئے اور گنگا جل چڑھایا۔انہوں نے ایک پودا بھی لگایا۔
یہ مجسمہ بنگلورو کی ترقی میں شہر کے بانی ناداپربھو کیمپے گوڑا کے تعاون کی یاد میں بنایا گیا ہے۔اسٹیچو آف یونٹی کےنام سے مشہور رام وی سوتار کے ذریعہ تصور کئے گئے اور مجسمے کی شکل دئےگئے اس مجسمے کو بنانے میں 98 ٹن کانسے اور 120 ٹن اسٹیل کا استعمال کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛
’’بنگلور کی تعمیر میں سری ناداپربھو کیمپے گوڑا کا کردار بے مثال ہے۔ انہیں ایک وژنری کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے ہمیشہ لوگوں کی فلاح و بہبود کو ہر چیز پر ترجیح دی۔ بنگلورو میں ’اسٹیچو آف پرسپیرٹی‘ یعنی خوشحالی کے مجسمے کا افتتاح کرنے پر فخر محسوس کیا ۔‘‘
اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ کرناٹک کے وزیراعلی جناب بسوا راج بومئی،کرناٹک کے گورنر جناب تھاور چند گہلوت اور مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی اور دیگر معزز افراد موجود تھے۔
*************
ش ح ۔ ا م ۔
U. No.12429
(Release ID: 1875175)
Visitor Counter : 111
Read this release in:
Bengali
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam