وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے بنگلورو میں کے ایس آر ریلوے اسٹیشن سے وندے بھارت ایکسپریس اور بھارت گورو کاشی درشن ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی
Posted On:
11 NOV 2022 12:20PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج بنگلورومیں اے ایس آر ریلوے اسٹیشن سے وندے بھارت ایکسپریس اور بھارت گورو کاشی در شن ٹرین کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔
وزیراعظم کرانتی ویر سنگولی رایننا (کے ایس آر ) ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 7 کے فلیگ آف ایریا میں پہنچے اور چنئی – میسور و وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائی ۔ یہ ملک میں پانچویں وندے بھارت ایکسپریس ٹرین ہوگی اور جنوبی بھارت میں یہ پہلی ٹرین ہے ۔ یہ چنئی کے صنعتی مرکز تکنیکی اور اسٹارٹ اپ کے مرکز بنگلورو اور مشہور سیاحتی شہر میسور و کے درمیان کنکٹوٹی میں اضافہ کرے گی۔
وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے :
‘‘چنئی – میسور و وندے بھارت ایکسپریس کنکٹوٹی کے ساتھ ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کرے گی۔ یہ ‘‘ رہن سہن میں آسانی ’’ میں اضافہ کرے گی۔ بنگلوروسے اس ٹرین کو جھنڈی دکھاکر روانہ کرنے پر خوشی ہوئی ہے ۔’’
اس کے بعد وزیراعظم پلیٹ فارم نمبر 8 کے فلیگ آف ایریا میں پہنچے اور وہاں انہوں نے بھارت گورو کاشی یاترا ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی ۔ کرناٹک ، پہلی ریاست ہے ،جس نے بھارت گورو اسکیم کے تحت یہ ٹرین شروع کی ہے۔ ا س اسکیم کے تحت کرناٹک کی حکومت اور ریلوے کی وزارت یاتریوں کو کرناٹک سے کاشی بھیجنے کے لئے مل کرکام کررہی ہیں۔ کاشی ، ایودھیا اور پریاگ راج جانے والے یاتریوں کو آرام دہ قیام اور گائڈینس فراہم کی جائے گی۔
وزیراعظم نے ٹویٹ کیا ہے :
‘‘ میں بھارت گورو کاشی یاترا ٹرین چلانے والی پہلی ریاست ہونے پر کرناٹک کو مبارکباددینا چاہتا ہوں ۔ یہ ٹرین کاشی اور کرناٹک کو قریب لائے گی۔ یاتری اورسیاح آسانی سے کاشی ، ایودھیا اور پریاگ راج کادورہ کرسکیں گے۔’’
وزیر اعظم کے ہمراہ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب بسو راج بومئی ، کرناٹک کے گورنر جناب تھاور چند گہلوت اور مرکزی وزیر جناب اشنوی ویشنو اور جناب پرہلاد جوشی تھے۔
پس منظر :
وندے بھارت ایکسپریس 2.0 ایک شاندار اور طیارے جیسے سفر کا آرام فراہم کرتی ہے ۔ یہ ملک میں تیار کردہ ٹرین کولیژن ایوائڈنس سسٹم - کوَ چ سمیت تحفظ کے جدیدترین آلات سے لیس ہے ۔ وندے بھارت 2.0 کو اور زیادہ جدید اور بہتر خصوصیات سے لیس کیا جائے گا ، جن میں صرف 52 سیکنڈ میں ٹرین کی اسپیڈ صفرسے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنا اور زیادہ سے زیادہ رفتار 180 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہونا شامل ہے۔وندے بھارت ایکسپریس کا وزن 392 ٹن ہوگا جبکہ اس سے پہلے وزن 430 ٹن تھا۔ یہ آن ڈیمانڈ سہولت کے ساتھ وائی فائی سے بھی کنکٹ ہوگی ۔ ہرکوچ میں 32 اسکرین دئے گئے ہیں ، جن میں مسافروں کو معلومات اور تفریح فراہم کی جاتی ہے جبکہ اس سے پہلے والے ورژن میں 24 اسکرین تھے ۔ وندے بھارت ایکسپریس ماحول دوست بھی ہوگی کیونکہ اس کے اے سی 15فیصد کم توانائی استعمال کریں گے ۔ سائڈ کی ری لائنر سیٹ کی سہولت ،جو پہلے صرف ایگزیکٹو کلاس کے لئے تھی ، اب ہرکلاس کے مسافروں کے لئے دستیاب ہوگی۔ ایگزیکٹو کوچ میں ایک اضافی خصوصیت یہ ہوگی کہ ان کی سیٹوں کو 180 ڈگری پر گھمایا جاسکتا ہے۔ وندے بھارت ایکسپریس کے نئے ڈیزائن میں َہوا کو صاف کرنے کا ایک فوٹو کیٹیلک الٹراوائلیٹ نظام کوچ کی چھت (آر ایم پی یو ) پر نصب کیا گیا ہے۔ جیسا کہ چنڈی گڑھ کے سائنٹیفک انسٹرومنٹس آرگنائزیشن (سی ایس آئی او) نے تجویز کیا ہے ،اس ڈیزائن کو آر ایم پی یو کے دونوں جانب نصب کیا گیا ہے تاکہ ہوا کو ہر قسم کے جراثیم ، بکٹیریا اور وائر س وغیرہ سے پاک رکھا جاسکے ۔
بھارتی ریلوے نے نومبر 2021 میں موضوع پر مبنی بھارت گورو ٹرین چلانے کا آغاز کیا تھا۔ اس موضوع کا مقصد بھارت اور دنیا کے لوگوں کو بھارت گور و ٹرینوں کے ذریعہ بھارت کی گوناگوں ثقافتی وراثت اور شاندار تاریخی مقامات دکھانا ہیں۔اس اسکیم کا مقصد سیاحتی سیکٹر کے پیشہ وروں کی مستحکم قوت سے فائدہ اٹھاکر موضوع پر مبنی ٹرینیں چلانا ہیں تاکہ بھارت کی وسیع سیاحتی صلاحیت کے امکانات کو حاصل کیا جاسکے ۔
*************
ش ح۔و ا ۔ رم
U-12420
(Release ID: 1875135)
Visitor Counter : 190
Read this release in:
Bengali
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam