صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈجی لاکراستعمال کرنے والے اب اپنے صحت سے متعلق  ریکارڈس کو ڈجیٹلی طور پر محفوظ کرسکتے ہیں اور انہیں آیوشمان بھارت  صحت سے متعلق  کھاتے( اے بی ایچ  اے ) سے منسلک  کرسکتے ہیں

Posted On: 10 NOV 2022 12:04PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت  کے تحت   ڈجی لاکر حقیقی دستاویزات کے تبادلے کے پلیٹ فارم   نے  آیوشمان بھارت ڈجیٹل مشن ( اے بی ڈی ایم  ) کے ساتھ  مربوطی کے اپنے دوسرے مرحلے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے۔ڈجیٹل لاکر کے کلاؤڈ پر مبنی  سکیور اسٹوریج  پلیٹ فارم   کو صحت سے متعلق  ریکارڈجیسے  ٹیکہ کاری کے ریکارڈ ، ڈاکٹر کے نسخے ، لیب رپورٹس ، اسپتال سے چھٹی کے کاغذات  وغیرہ   تک رسائی اور  انہیں محفوظ کرنے کے لئے  صحت  سے متعلق  ایک لاکر کے طورپر  استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ڈجی لاکر نے اس سے پہلے اے بی ڈی ایم کے ساتھ  مربوطی  کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا تھا،جس کے تحت اپنے 13 کروڑ استعمال کنندگان کے لئے  مذکورہ  پلیٹ فارم  میں  اے بی ایچ اے   یا آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ   تشکیل دینے کی سہولت   کو شامل کیا تھا۔مربوط  بنائے جانے کے  اس حالیہ عمل سے استعمال کنندگان اب   ڈجی لاکر کو صحت سے متعلق اپنے ذاتی ریکارڈ س   ( پی ایچ آر ) کے ایپ کے طور پر استعمال  کرنے کے اہل ہوں گے اور ساتھ ہی ساتھ  اے بی ایچ اے  کے ساتھ  منسلک افراد   مختلف اے بی ڈی ایم  سے رجسٹرڈ  اپنی  صحت سہولیات  سے متعلق ریکارڈس  جیسے  اسپتال اور لیبس سے  جڑ سکتے ہیں اور ڈجی لاکر کے ذریعہ  ان تک  رسائی حاصل کر سکتے ہیں ۔استعمال کنندگان  اپنے پرانے صحت ریکارڈ س   کو اسکین بھی کرسکتے  ہیں اور انہیں ایپ  پر اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔ مزید یہ کہ  وہ اپنے  منتخبہ ریکارڈ  س  اے بی  ڈی ایم کے ساتھ   صحت کی دیکھ بھال سے متعلق   رجسٹرڈ پیشہ ور افراد کے ساتھ مشترک کرسکتے ہیں ۔

استعمال کنندگان کے لئے  اس  اینٹی گریشن  کی خصوصیات کو اجاگر کرتے ہوئے صحت سے متعلق قومی اتھارٹی  ( این ایچ اے ) کے سی ای او ڈاکٹرآر ایس شرما  نے کہا کہ اے بی ڈی ایم کے تحت  ہم  معلومات کے باہمی تبادلے والے صحت سے متعلق   ماحولیاتی نظام کو تشکیل دے رہے ہیں ۔اے بی ڈی ایم کے ساتھ سرکاری   اور پرائیویٹ دونوں سکیٹروں کے شرکاء کے ساتھ مختلف ایپلی کیشنس  کی مربوطی کےذریعہ  زیادہ  استعمال کنندگان کو   اسکیم  تک رسائی   میں مدد کرنے  اور  اس میں  مزید  سرگرمیوں  کو شامل کیا گیا ہے۔ڈجی لاکر  ایک بھروسے مند اور مقبول ایپ ہے ،جس کے ذریعہ  حقیقی دستاویزات  تک رسائی  حاصل کی جاسکتی ہے۔ لہٰذا     یہ ایک  کلیدی  پیش رفت ہے  ،کیونکہ  استعمال کنندگان   اسے  ایک  پی ایچ آر ایپ  کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں اور  بغیر کاغذ کے   ریکارڈ رکھنے کے فائدے  حاصل کرسکتے ہیں۔

مربوطی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈجی انڈیا کارپوریشن  کے ایم ڈی  اور سی ای او  جناب  ابھیشیک سنگھ  نے کہا  کہ ہمیں  130 لاکھ  رجسٹرڈ  استعمال کنندگا ن کو اے بی ڈی ایم کے فوائد   سے فیضیاب کرانے پر فخر ہے ۔مذکورہ  پلیٹ فارم نے    اے بی ایچ  اے   کی  85000 تعداد تک پہنچنے میں  پہلے ہی مد د کی ہے۔ ہیلتھ لاکر انٹی گریشن کے ساتھ  ہم کافی پُرامید ہیں کہ  مزید  افراد   اس سے آسانی سے جڑنے کے اہل ہوں گے اور  اپنے صحت سے متعلق اپنے  ریکارڈس   کو ڈجیٹلی طورپر رکھ سکیں گے۔ ڈجی لاکر کا مقصد  اے بی ایچ اے استعمال کنندگا ن کے لئے  صحت سے متعلق  لاکر کو ترجیح دینا ہے۔ 

ہیلتھ لاکر  خدمات  ڈجی لاکر کے سبھی رجسٹر ڈ استعمال کنندگان کے لئے اب دستیاب ہیں۔

*************

ش ح۔ش ر ۔ رم

U-12380

 


(Release ID: 1875002) Visitor Counter : 156