ریلوے کی وزارت
ریلوے، مشن 100 فیصد برقی کاری کی طرف بڑھ رہا ہے
● ہندوستانی ریلوے نے مجموعی بی جی نیٹ ورک کا 82فیصد برقی کاری کا کام مکمل کرلیا ہے
● اپریل سے اکتوبر 2022 کے دوران 1223 روٹ کلومیٹر (آرکے ایمز) کو بجلی فراہم کی گئی
● برقی کاری کے نتیجے میں ایندھن کی توانائی کے بہتر استعمال میں اضافہ ہوگا
Posted On:
10 NOV 2022 12:53PM by PIB Delhi
ہندوستانی ریلوے نے اپنے مکمل بڑی پٹری(براڈ گیج) کے نیٹ ورک کی برقی کاری کا ایک عظیم منصوبہ شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں نہ صرف ایندھن کے بہتر استعمال میں اضافہ ہوگا بلکہ ایندھن کے اخراجات میں کمی ہوگی اور قیمتی زرمبادلہ میں بھی بچت ہوگی۔
مالی سال 23-2022کے دوران، اکتوبر 2022 تک، ہندوستانی ریلوے نے مالی سال 22-2021 کی اسی مدت کے دوران 895 آرکے ایمز کے مقابلے میں 1223 روٹ کلومیٹر (آرکے ایمز) برقی کاری کے کام کو مکمل کیا ہے۔ یہ اسی مدت کے پچھلے سال کے اعداد و شمار سے 36.64 فیصد زیادہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 22-2021 کے دوران ہندوستانی ریلوے کی تاریخ میں 6,366 آرکے ایمز کی ریکارڈ برقی کاری کی گئی تھی۔ اس سے پہلے21-2020 کے دوران سب سے زیادہ برقی کاری 6,015 آرکے ایمز تھی۔
31 اکتوبر2022 تک، آئی آر کے بی جی نیٹ ورک (کے آر سی ایل سمیت) کے 65,141 آرکے ایم میں سے 53,470 بی جی آرکے ایمز کی برق کاری کی گئی ہے، جو کل بی جی نیٹ ورک کا 82.08 فیصد ہے۔
**********
ش ح ۔ ع ح
U.No: 12382
(Release ID: 1874924)
Visitor Counter : 139