ٹیکسٹائلز کی وزارت

ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے نئی دہلی میں ٹیکسٹائل ایڈوائزری گروپ کے ساتھ کپاس ویلیو چین کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے تیسری انٹرایکٹو میٹنگ کی


جناب گوئل کا کہنا ہے کہ صنعتی فنڈز – حکومت کی طرف سے مماثل حمایت  کے تعاون کے ساتھ صنعت برانڈنگ اقدام کی قیادت کرے گی

جناب گوئل نے ترجیحی طور پر زیادہ پیداوار والے کپاس کے بیجوں سے متعلق ایڈوانس  ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے طریقوں پر توجہ مرکوز  کرنے پر زور دیا

جناب گوئل نے کپاس کے کاشتکاروں کو سی سی آئی کی تقسیم کے تعاون کے ساتھ، آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر 75,000 ہاتھ سے پکڑی  جانے والی کپاس چننے والی مشینوں کو فنڈ دینے کے لیے ٹیکسٹائل  کی صنعت اور صنعتی ایسوسی ایشنز کی حوصلہ افزائی کی

Posted On: 08 NOV 2022 2:55PM by PIB Delhi

 

ٹیکسٹائل، تجارت اور صنعت، امور صارفین اور خوراک اور عوامی  نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے 07.11.2022 کو نئی دہلی کے وانجیہ بھون میں ٹیکسٹائل ایڈوائزری گروپ (ٹی اے جی) کے ساتھ کپاس کی ویلیو چین کے لیے اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے تیسری انٹرایکٹو میٹنگ کی۔ ٹیکسٹائل اور ریلوے کی وزیر مملکت، محترمہ  درشنا وی جردوش،ٹیکسٹائل کی سکریٹری  محترمہ  رچنا شاہ، ٹی اے جی کے چیئرمین، جناب  سریش کوٹک، متعلقہ وزارتوں کے سینئر افسران اور کاٹن ویلیو چین کے اسٹیک ہولڈرز موجود تھے۔

جناب گوئل نے نئی دہلی میں منعقدہ آخری انٹرایکٹو میٹنگ کے بعد شروع کی گئی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ کپاس کی پیداوار میں اضافہ کے لیے ایک جامع منصوبہ آئی سی اے آر-سنٹرل انسٹی ٹیوٹ فار کاٹن ریسرچ - (سی آئی سی آر)، ناگپور نے کسان بیداری پروگرام، ایچ ڈی پی ایس اور عالمی بہترین زراعت  کے طریقوں کے ذریعے کپاس کی پیداوار میں بہتری لانے کے لیے پیش کیا تھا۔

جناب گوئل نے زور دے کر کہا کہ یہ ہندوستانی کپاس کی برانڈنگ کا بہترین وقت ہے اور صارفین کی طرف سے کستوری برانڈڈ مصنوعات کے لیے وفاداری اور توجہ پیدا کرنے کا وقت ہے اور یہ آتم نربھر بھارت کی طرف ایک خوش آئند قدم ہے۔ جناب گوئل نے خواہش ظاہر کی کہ صنعت کو سب سے آگے ہونا چاہئے اور ہندوستانی کپاس کستوری کی برانڈنگ اور سرٹیفیکیشن کی ذمہ داری کے ساتھ خود ضابطہ کے اصول پر کام کرنا چاہئے۔

 

مزید برآں ،جناب گوئل نے نشاندہی کی کہ ہندوستانی کاٹن فائبر کا معیار سب سے اہم ہے، اس لیے بی آئی ایس ایکٹ 2016 کے تحت  تمام اسٹیک  ہولڈرز کے فائدے کے لئے روئی کی گانٹھوں کو معیاری بنانے کے لیے تکنیکی معیار کے پیرامیٹرز اور  روئی کی گانٹھوں کی سراغ پذیری  کی شناخت کے لیے کوالٹی کنٹرول آرڈر کا نفاذ ضروری ہے۔

جناب گوئل نے کستوری کپاس کی کوالٹی، سراغ پذیری  اور برانڈنگ پر کام کرنے کے لیے صنعت اور اس کے نامزد ادارے کی طرف سے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی۔ حکومت صنعت کے مماثل تعاون سے ملنے والے فنڈز کے ساتھ اس اقدام کی حمایت کرے گی۔

جناب گوئل نے کستوری معیارات، ڈی این اے ٹیسٹنگ اور سراغ پذیری  کے مطابق جانچ کی سہولت کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بی آئی ایس اور ٹی آر اے کے ذریعے جانچ کی مناسب جدید سہولتیں  مہیا کی جائیں گی۔

کپاس کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لیے جناب گوئل نے زور دیا کہ اچھے معیار کے کپاس کے بیجوں کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے اور اس کے لیے متعلقہ وزارتوں سے جنگی پیمانے پر کچھ ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کپاس کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اعلیٰ پیداوار والے کپاس کے بیجوں اور جدید زرعی سائنس جیسے ہائی ڈینسیٹی پلانٹنگ سسٹم سے متعلق جدید ٹیکنالوجیز متعارف کرانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ایس آئی ایم اے- سی ڈی آر اے کے ذریعہ تیار کردہ ہاتھ سے پکڑی جانے والی کپاس چننے والی مشینوں کے استعمال سے چننے کے میکانائزیشن پر، جو کسان پروڈیوسر کی مدد کرے گی، جناب گوئل نے زور دیا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری اور انڈسٹری ایسوسی ایشنز کو میکانائزیشن کو فروغ دینے اور مقبول بنانے کے لیے ایک ساتھ آنا چاہیے۔ کنفیڈریشن آف انڈین ٹیکسٹائل انڈسٹری (سی آئی ٹی آئی) اس پروجیکٹ کو مشن موڈ میں کاٹن کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کی تقسیم کے تعاون سے شروع کرے گی۔ انڈسٹری ایسوسی ایشنز اور صنعت کے رہنماؤں نے مل کر 75,000 ہاتھ سے پکڑی جانے والی کپاس چننے والی مشینوں کو فنڈ دینے پر اتفاق کیا۔ مزید برآں، ایف پی اوز کپاس کے کاشتکاروں کو بااختیار بنانے کے لیے فعال طور پر شامل ہو سکتے ہیں۔

صنعت کی طرف سے کھاد کے تھیلوں (جو کاشتکار کپاس کی چنائی اور ذخیرہ کرنے میں دوبارہ استعمال کرتے ہیں)  اور  جنہیں کپاس میں آلودگی کی ایک بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے ،کے رنگ میں تبدیلی کے مطالبے کا جواب دیتے ہوئے ، جناب گوئل نے روشنی ڈالی کہ حکومت ہند نے ’’ ون نیشن ون فرٹیلائزر اسکیم ‘‘ نوٹیفائی کیا ہے جو  اس تشویش کا خیال رکھنے کے لئے  لوگو اور پیٹرن کی وضاحت کرتی ہے۔

صنعت اور ٹیکسٹائل ویلیو چین کے اسٹیک ہولڈرز نے اپنے مسائل کو مشاورتی موڈ کے ذریعے حل کرنے کے لیے وزیر موصوف کے فوری اور عملی  نقطہ نظر کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

************

 

 

ش ح۔ ا ک  ۔ م  ص

 (U: 12337)                       



(Release ID: 1874666) Visitor Counter : 138