وزارتِ تعلیم

وزارت تعلیم ملک بھر کے اسکولوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ’جن جاتیہ گورو دیوس‘ کو شاندار طریقے سے منائے گی


آنے والی نسلوں کو تحریک دینے کے لیے تقریبات کا انعقاد قبائلی مجاہدین آزادی کی ملک کے لیے قربانیوں کا اعتراف ہے

15 نومبر برسا منڈا کا یوم پیدائش ہے، جنہیں ملک بھر میں قبائلی برادریاں بھگوان کے طور پر مانتی ہیں

Posted On: 06 NOV 2022 2:16PM by PIB Delhi

تعلیم ، ہنرمندی کے فروغ اور انٹرپرینیورشپ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان کی قیادت میں وزارت تعلیم ملک بھر کے اسکولوں، ہنر مندی اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں شاندار طریقے سے ’جنجاتیہ گورو دیوس‘ منائے گی۔

گزشتہ سال، حکومت نے 15 نومبر کو بہادر قبائلی مجاہدین آزادی کی یاد میں 'جنجاتیہ گورو دیوس' کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔ 15 نومبر برسا منڈا کا یوم پیدائش ہے جنہیں ملک بھر میں قبائلی برادریاں بھگوان کے طور پر مانتی ہیں۔ برسا منڈا ملک کے ایک مشہور آزادی پسند، سماجی مصلح اور قابل احترام قبائلی رہنما تھے، جنہوں نے برطانوی نوآبادیاتی حکومت کے استحصالی نظام کے خلاف بہادری سے لڑا، اور اپنی زندگی میں ایک افسانوی شخصیت بن گئے، جنہیں اکثر 'بھگوان' کہا جاتا ہے۔ انہوں نے قبائلیوں کو ’’الگولان‘‘(بغاوت) کی کال دیتے ہوئے قبائلی تحریک کو منظم کیا اور اس کی قیادت کی۔ انہوں نے قبائلیوں کو اپنی ثقافتی جڑوں کو سمجھنے اور اتحاد کا مشاہدہ کرنے کی ترغیب دی۔

قبائلی مجاہدین آزادی کی خدمات کی یاد میں، وزارت تعلیم اے آئی سی ٹی ای، یو جی سی ، مرکزی یونیورسٹیوں، نجی یونیورسٹیوں، دیگر ایچ ای آئی ، سی بی ایس ای، کے وی ایس، این وی ایس اور ہنر مندی کی تربیت دینے والے اداروں کے ساتھ مل کر ’جنجاتیہ گورو دیوس‘ منا رہی ہے۔ جنجاتیہ گورو دیوس کی ملک گیر تقریبات میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ’جدوجہد آزادی میں جنجاتیہ ہیرو کی شراکت‘ کے موضوع پر مباحثہ کامقابلہ، سماجی سرگرمیاں وغیرہ جیسے پروگراموں کی ایک بڑی تعداد دیکھنے کو ملے گی۔ ان تقریبات کے دوران بہادر قبائلی رہنماؤں جیسےبھگوان برسا منڈا اور دیگر کی خدمات کو اجاگر کیا جائے گا۔ اچھے کام کرنے والے طلباء کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا۔

یہ تقریبات آنے والی نسلوں کو تحریک دیں گی کہ وہ قبائلی مجاہدین آزادی کی ملک کے لیے ان کی قربانیوں کا اعتراف کریں، ان کی وراثت کو آگے لے جائیں اور قبائلی ثقافت، فن اور بیش بہا قبائلی ورثے کے تحفظ کے لیے آگے بڑھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

12256



(Release ID: 1874135) Visitor Counter : 117