وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے ریوا میں ہوئے سڑک حادثہ میں لوگوں کی موت پر غم کا اظہار کیا
وزیر اعظم نے پی ایم این آر ایف سے معاوضہ کی رقم کا اعلان کیا
Posted On:
22 OCT 2022 11:26AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے ریوا میں ہوئے سڑک حادثہ میں لوگوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے اس حادثہ میں مرنے والے ہر فرد کے اہل خانہ کو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کے معاوضہ کا اعلان بھی کیا۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت کی نگرانی میں مقامی انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ٹوئٹ کیا؛
’’مدھیہ پردیش کے ریوا میں نیشنل ہائی وے پر ہوا حادثہ دل دہلا دینے والا ہے۔ اس میں جنہوں نے اپنوں کو کھویا ہے، ان کے تئیں میں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اس کے ساتھ ہی تمام زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ ریاستی حکومت کی نگرانی میں مقامی انتظامیہ متاثرین کی ہر ممکن مدد میں لگی ہوئی ہے۔‘‘
وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش میں ہوئے اندوہناک بس حادثہ میں ہر ایک متوفی کے اہل خانہ کو پی ایم این آر ایف کی طرف سے 2 لاکھ روپے کے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 11736
(Release ID: 1870226)
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam