وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 22 اکتوبر کو دھنتیرس کے موقع پرمدھیہ پردیش میں پی ایم اے وائی – جی کے 4.5 لاکھ سے زائد مستفیدین کی ’گرہ پرویشم‘ تقریب میں شرکت کریں گے
اس اسکیم کے تحت مدھیہ پردیش میں 35000 کروڑ روپئے سے زائد کی لاگت سے تقریباً 29 لاکھ مکانات پایہ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں
Posted On:
19 OCT 2022 5:53PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی مدھیہ پردیش کے ستنا میں دھنتیرس کے موقع پر 22 اکتوبر کو شام 4بجے، پردھان منتری آواس یوجنا – گرامین کے تقریباً 4.51 لاکھ مستفیدین کی ’گرہ پرویشم‘ تقریب میں ، ویڈیوکانفرنسنگ کے توسط سے شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم اس موقع پر مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔
ملک کے ہر ایک شہری کو تمام تر بنیادی سہولتوں سے آراستہ مکان فراہم کرانے کی وزیر اعظم کی ہمیشہ سے ہی کوشش رہی ہے۔ یہ اس سمت میں ایک اور قدم ہے۔ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت، مدھیہ پردیش میں تقریباً 38 لاکھ مکانات کی منظوری دی جا چکی ہے اور 35000 کروڑ روپئے سے زائد کی لاگت سے تقریباً 29 لاکھ مکانات کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔
***************
ش ح۔ا ب ن۔ م ف
U-NO.11612
(Release ID: 1869277)
Visitor Counter : 105
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam