بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

ایم ایس ایم ای انٹرپرائزز کے لیے اوپر ی تبدیلی کی تاریخ سے تین سال کی مدت کے لئے  دوبارہ درجہ بندی سے پہلے کی کیٹگری کے سبھی غیر ٹیکس فوائد کو برقرار رکھنے کے لئے  نوٹیفکیشن جاری

Posted On: 19 OCT 2022 11:24AM by PIB Delhi

ایم ایس ایم ای کی وزارت نے ایس او 4926(ای) مورخہ 18.10.2022 کےذریعہ نوٹیفائی کیا ہے کہ پلانٹ اور مشینری یا ٹرن اوور یا دونوں میں اورنتیجے کے طور پر ری کلاسیفکیشن   میں سرمایہ کاری کی شرائط میں اوپری تبدیلی کے معاملے میں ایک انٹر پرائز اس کیٹگری کے سبھی غیر –ٹیکس فوائد کو حاصل کرنا جاری رکھے گا ، جس میں وہ از سر نو درجہ بندی سے پہلے تھا ۔یہ اوپری تبدیلی کی تاریخ سے تین سال کی مدت کےلئے ۔

یہ فیصلہ ایم ایس ایم ای کے فریقوں کے ساتھ غور و خوض کرنے کے بعد کیا گیا ہے اور یہ آتم نربھر بھارت ابھیان کے عین مطابق ہے۔بھارت سرکار کی  ایم ایس ایم ای وزارت  نے ان رجسٹرڈ ایم ایس ایم ای کو ان کی کیٹگری میں  اوپری  اضافے اور نتیجے کے طور پر ری کلاسیفکیشن کے معاملے میں  ایک سال کی جگہ تین سال کے لئے غیر-ٹیکس فوائد کے حصول کی اجازت دی ہے۔غیر –ٹیکس فوائد میں سرکاری خرید کی پالیسی اور تاخیر سے ادائیگی سمیت سرکارکی مختلف اسکیموں کے فوائد شامل ہیں۔

 

***********

ش ح ۔ ف ا ۔ م ش

U. No.11594



(Release ID: 1869142) Visitor Counter : 124