وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا ، 19 اکتوبر کو سیاحتی پولیس اسکیم سے متعلق  قومی کانفرنس سے خطاب کریں گے


سیاحت کی وزارت ،  ایم ایچ اے اور بی پی آر اور ڈی کے ساتھ تعاون سے ،  اس کانفرنس کا انعقاد کررہی ہے

قومی کانفرنس کا  ایجنڈہ ہے ; سیاحت مخصوص پولیسنگ  کو فروغ دینے کے لئے، ہندوستان کی سطح  پر یکساں   سیاحتی  پولیس اسکیم  کو نافذ کرنا

مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی  ، وزیر مملکت جناب شریپد یسونائک  اور وزیر مملکت  جناب  نتیہ نندرائے    بھی کانفرنس سے خطاب کریں گے

Posted On: 18 OCT 2022 11:07AM by PIB Delhi

وزارت سیاحت  ، 19 اکتوبر  2022 کو  یکساں سیاحتی پولیس اسکیم  کے نفاذ کے سلسلے میں  نئی دلی کے وگیان بھون میں ، وزارت داخلہ  اور پولیس تحقیق اور ترقی   کی بیورو (بی پی آر اور ڈی )  کے ساتھ تعاون سے  ،  تمام ریاستوں  نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پولیس محکموں کے ڈائریکٹر جنرلس / انسپکٹر جنرلس  کی قومی کانفرنس  کا انعقادکررہی ہے۔ لوک سبھا کے اسپیکر اس کانفرنس میں  مہمان خصوصی ہوں گے ۔کانفرنس  میں   سیاحت  ، ثقافت اور شمال مشرقی خطے کی فروغ  کے وزیر جناب جی کشن ریڈی   شرکت کریں گے۔

سیاحت کے وزیر مملکت جناب سریپد یسونائک  اور داخلی امور کے وزیر مملکت  جناب  نتیہ نندرائے  ،  سکریٹری  (داخلہ ) جناب اجے کما ر بھلّہ  ،  سکریٹری  (سیاحت ) جناب اروند سنگھ   ،  ڈائریکٹر جنرل  (بی پی آر اور ڈی ، وزارت داخلہ ) جناب بالاجی سریواستو، جوائنٹ سکریٹری   ( بیرونی ڈویژن  ،  وزارت  داخلہ  ) ،  راجستھان  ، کیرالہ  ، گوا اور میگھالیہ کے  سیاحت  کے ریاستی سکریٹری   ، تمام ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقو ں کے  ڈی جیز / آئی جیز اور وزارت داخلہ ،  وزارت سیاحت  اور بی پی آر  اور ڈی  کے  دیگر سینئیر عہدے داران  بھی اس کانفرنس میں موجود ہوں گے۔

تمام ریاستوں  نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے  پولیس محکمے کے ڈی جیز  /آئی جیز کی قومی  کانفرنس  کا ایجنڈہ  ہے ،مناسب  کردار  اور ذمہ داری نیز  تربیتی پہلوؤں کے ساتھ سیاحت مخصوص پولیسنگ  کو فروغ دینے کے لئے، ہندوستان کی سطح  پر یکساں   سیاحتی  پولیس اسکیم  کو نافذ کرنا تاکہ بیرونی  اور دیسی سیاحوں کو  سیاحتی منزلوں میں  اور ان کے اطراف  میں   محفوظ تر حیاتیاتی نظام فراہم کیا جاسکے   کیونکہ تحفظ اورسلامتی  کسی بھی سیاح کی ، سب سے پہلی اوراولین ترجیح ہوتی ہے۔

کانفرنس کے دوران   ،  بی پی آر  اور ڈی کے ذریعہ تیار کردہ  ‘ سیاحتی پولیس اسکیم ’  سے متعلق رپورٹ  پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور بی پی آر اور ڈی  ، وزارت داخلہ، وزارت سیاحت  اور ریاستی سرکاروں  نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے انتظامیہ  کے ساتھ ،رپورٹ کے ماحصل اور  سفارشات کی  شراکت کرے گی۔اس کانفرنس کا نظریہ  ریاستوں  نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ  پولیس عملے کی ایک مخصوص ٹیم تیار کرنا ہے ، جو  بیرونی اور ملکی سیاحوں   کی ضروریات  ،  ان کے تحفظ اورسلامتی کی دیکھ بھال کرنے کے تئیں  کام کرے گی۔

سیاحتی پولیس اسکیم سے متعلق  قومی کانفرنس کا مقصد ، وزارت سیاحت  ، وزارت داخلہ  ، پولیس تحقیق وترقی کی بیورو اور  ریاستی سرکاروں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے انتظامیہ کو  ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا کرنا ہے تاکہ وہ سب  ریاستی نیز  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے  پولیس محکموں کے ساتھ قریبی تال میل کے ساتھ مل کر کام کرسکیں  تاکہ   پورے ہندوستان  کی سطح پر یکساں سیاحتی  پولیس اسکیم کے موثر نفاذ کے لئے    اور  غیر ملکی اور دیسی سیاحوں کی خصوصی ضروریات کے بارے میں ا نہیں حساس بنایا جاسکے۔اس سے عالمی پیمانے پر تحفظ اورسلامتی سے متعلق  ہندوستان  کے  نظریہ میں  تبدیلی آئے گی اور یہ  ہندوستان کو دنیا بھر میں سیاحت کے لئے ایک لازمی منزل  بنادے گا۔

*************

ش ح۔اع ۔ رم

U-11545

 


(Release ID: 1868736) Visitor Counter : 134