وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم سولہ اکتوبر کو 75 اضلاع میں 75ڈیجیٹل بینکنگ یونٹوں کو قوم کے لئے وقف کریں گے
ڈی بی یو ایس ملک میں مالی شمولیت کو مزید گہرا کریں گی
ڈی بی یو ایس ڈیجیٹل مالی خواندگی پھیلائیں گی اور صارفین کو سائبر سیکورٹی بیداری اور تحفظات کے بارے میں آگاہ کریں گی
ڈی بی یو ایس پورے سال بینکنگ اشیاء اور خدمات کے ڈیجیٹل تجربات مہیا کرائیں گی
Posted On:
14 OCT 2022 3:43PM by PIB Delhi
مالی شمولیت کو گہرا کرنے کی جانب ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سولہ اکتوبر کو صبح گیارہ بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ 75 ڈیجیٹل بیکنگ یونٹوں کو قوم کے لئے وقف کریں گے۔ وہ اس موقع پر حاضرین سے خظاب بھی کریں گے۔
سال 23-2022 کے لئے بجٹ تقریر کے حصے کے طور پر وزیر خزانہ نے آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پر ملک کے 75 اضلاع میں 75 ڈیجیٹل بیکنگ یونٹوں کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ ڈی بی یوز کا قیام ڈیجیٹل بینکنگ کے فائدوں کو ملک کے کونے کونے تک پہنچانا ہے اور یہ تمام ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں کا احاطہ کرے گا۔ پبلک سیکٹر کے گیارہ بینک ، پرائیویٹ سیکٹر کے بارہ بینک اور ایک اسمال فائنانس بینک اس اقدام میں حصہ لے رہے ہیں۔
ڈی بی یوز ایسے مراکز ہوں گے جہاں عوام کو ڈیجیٹل بینکنگ خدمات مثلا بچت کھاتا کھولنے، بیلنس چیک، پرنٹ پاس بک، رقوم کی منتقلی ،فکسڈ ڈپازٹ میں سرمایہ کاری ، قرض کی درخواست، چیک کی ادائیگی روکنے کا طریقہ ، کریڈٹ /ڈیبٹ کارڈ کے لئے درخواست، کھاتے کا اسٹیٹمنٹ دیکھنا، ٹیکس ادا کرنا، بل ادا کرنا وغیرہ جیسی خدمات فراہم کی جائیں گی۔
ڈی بی یوز صارفین کو پورے سال کم لاگت والی آسان رسائی والی اور بینک مصنوعات اور خدمات کے زیادہ ڈیجیٹل تجربات فرہم کرے گی۔ یہ یونٹیں ڈیجیٹل مالی خواندگی پھیلائیں گی اور خاص توجہ صارفین کو سائبر سیکورٹی بیداری اور تحفظات پر دی جائے گی۔ اس کے علاوہ صارفین کی شکایات کے ازالے کے لئے خاطر خواہ ڈیجیٹل میکنزم موجود ہوگا۔
****
U.No:11414
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1867870)
Visitor Counter : 178
Read this release in:
Bengali
,
Tamil
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam