قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزرائے قانون اور قانون سکریٹریز کی کل ہند کانفرنس کل سے گجرات میں شروع ہوگی


مرکزی وزیر قانون و انصاف جناب کرن رجیجو کلیدی خطبہ دیں گے

یہ پروگرام خیالات کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا اور مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اپنے بہترین طریقوں کے تبادلے کا موقع فراہم کرے گا

Posted On: 13 OCT 2022 2:53PM by PIB Delhi

قانون و انصاف کی وزارت کی طرف سے 14 سے 16 اکتوبر 2022 تک ایکتا نگر، گجرات میں وزرائے قانون اور قانون سکریٹریز کی ایک کل ہند کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے قانون اور قانون سکریٹریز شرکت کریں گے۔ مرکزی وزیر قانون و انصاف جناب کرن رجیجو کلیدی خطبہ دیں گے۔

قانون اور انصاف کی وزارت کا یہ اقدام ہندوستان کے قانونی نظام سے متعلق مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کے لیے ایک فورم فراہم کرے گا تاکہ پالیسی ساز ملک کے مستقبل کے لیے ایک روڈ میپ تیار کر سکیں۔ یہ کانفرنس خیالات کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی اور مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اپنے بہترین طریقوں کا تبادلہ کرنے کا موقع فراہم کرے گی جو ملک کے مجموعی قانونی نظام کو اس کے شہریوں کے مفاد میں خاص طور پر معاشرے کے کمزور طبقات کے مفاد میں جدید تر بنانے کا کام کر سکتا ہے۔ اس طرح انہیں ایک ‘‘جامع اور متحرک نیا بھارت’’ بنانے کے لیے بااختیار بنایا جاسکے گا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 11370)



(Release ID: 1867514) Visitor Counter : 158