کابینہ

کابینہ نے پی ایس یو او ایم سیز کو گھریلو ایل پی جی میں نقصانات کے لئے ایک مرتبہ کی گرانٹ کے طور پر 22 ہزار کروڑ روپے کی منظودی دی ہے

Posted On: 12 OCT 2022 4:25PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے آج پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کی جانب سے تین پبلک سیکٹر انڈ ٹیکنگ آئل مارکٹنگ کمپنیز (پی ایس یو او ایم سیز) کو ایک مرتبہ کی گرانٹ کے طور پر 22 ہزار کروڑ روپے کی تجویز کو منظودی دی ہے ۔ یہ گرانٹ انڈین آئل کارپوریشن لمٹڈ( آئی او سی ایل)، بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمٹڈ (بی پی سی ایل  ) اور ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمٹڈ( ایچ پی سی ایل) میں تقسیم کی جائے گی۔

اس منظور ی سے پی ایس یو او ایم سیز کو آتم نربھر بھارت ابھیان کے تئیں اپنے وعدے کو پورا کرنےا ور ایل پی جی کی لگاتار فراہمی کو یقینی بنانے اور میک ان انڈیا مصنوعات کی خریداری میں مدد ملے گی۔

گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی انضباطی قیمتوں پر صارفین کی سپلائی پبلک سیکٹر کی آئل مارکٹنگ کمپنیاں آئی او سی ایل ، بی پی سی ایل اور ایچ پی سی ایل کرتی ہیں۔

جون 2020 سے جون 2022 تک ایل پی جی کی بین الاقوامی قیمتوں میں تقریبا تین سو فیصد اضافہ ہوا۔ تاہم بین الاقوامی مارکٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے صارفین کو غیر متاثر رکھنے کے لئے گھریلو ایل پی جی صارفین تک یہ اضافہ شدہ قیمتیں نہیں پہنچائی گئیں۔ گھریلو ایل پی جی قیمتوں میں اس مدت کے دوران صرف 72 فی صد اضافہ ہوا۔ اس وجہ سے ان او ایم سیز کو بھاری نقصان ہوا۔

ان نقصانات کے باوجود تین پی ایس یو او ایم سیز نے ملک میں رسوئی گیس کی اہم سپلائی برقرار رکھی۔

***

U.No: 11326

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1867142) Visitor Counter : 137