صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

افواہیں بمقابلہ حقائق


نیوموکوکل ویکسین کی کمی کادعوی کرنے وا لی میڈیا رپورٹس، غلط اور گمراہ کن ہیں

پی سی وی کی 70 لاکھ 18 ہزار  سے زیادہ خوراکیں، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس دستیاب ہیں

جنوری 2022 سے ستمبر 2022 کی مدت میں ، مرکزی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ ، 3 کروڑ 27 لاکھ سے زیادہ پی وی سی کی خوراکیں ، ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے استعمال کی گئی ہیں

Posted On: 08 OCT 2022 11:18AM by PIB Delhi

ایک قومی روزنامے میں شائع ایک حالیہ میڈیا رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں نیوموکوکل (پی سی وی) ویکسین کی کمی ہے۔ اس رپورٹ میں ریاست صحت کے حکام (ایس آئی او، مہاراشٹر سمیت) کا حوالہ دیا گیا ہے کہ ٹینڈر میں تاخیر کے باعث، ملک بھر میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے دستوں ہزار بچوں کے  شیڈول میں خلل پڑا ہے۔

اس خبر کی اطلاع  درست نہیں ہے اور یہ غلط معلومات فراہم کرتی ہے۔

مورخہ 07 اکتوبر 2022 تک دستیاب اعداد وشمار کے مطابق، پی سی وی ویکسین کی کافی مقدار میں خوراک دستیاب ہیں۔ پی سی وی کی مجموعی طور پر 7018817 (70.18 لاکھ) خوراکیں،  تمام ریاستیں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں دستیاب ہیں۔ اس میں  مہاراشٹر کی ریاست کے پاس موجود پی سی وی کی 301794 (3.01 لاکھ) خوراکیں شامل ہیں۔

مزید برآں، صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے ایچ ایم آئی ایس اعداد وشمار کے مطابق ، جنوری 2022 سے ستمبر 2022  کی مدت میں ، پی سی وی کی مجموعی طور پر 32767028 (3.27 کروڑ) خوراکیں ، مرکزی حکومت کی طرف سے فراہم کی گئیں جنھیں سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  نے ا ستعمال کیا ہے۔اس میں ریاست مہاراشٹر میں استعمال ہونے والی  پی سی وی کی 1880722 (18.80 لاکھ) خوراکیں شامل ہیں۔

 سال 23-2022 کے لیے پی سی وی کی خریداری  کے خلاف فراہمی، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بھی شروع کردی گئی ہے۔

نمونیا، بچوں کی اموات کی ایک بڑی وجہ ہے اور حکومت ہند نے اس مسئلے کو موثر طریقے سے حل کرنے کے لیے فعال اقدامات کئے ہیں۔

نیوموکوکل کنجوگیٹ ویکسین (پی سی وی)، حکومت ہند کے ذریعے متعارف کرائی گئی تھی۔ 2017 میں ہندوستان کی سب سے زیادہ متاثر پانچ ریاستوں میں  اسے مرحلہ وار انداز میں متعارف کرایا گیا  تھا جن میں بہار، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان اور اترپردیش شامل ہیں۔ اس کے بعد ملک گیر ٹیکہ کاری کے پروگرام (یو آئی پی) کے تحت ، پی سی وی کو پورے ملک میں پھیلا دیا گیا ہے۔

پی  سی وی اب ہندوستان کے ملک گیر ٹیکہ کاری پروگرام (یو آئی پی) کا ایک لازمی حصہ ہے اور دو کرو 71 لاکھ کی مجموعی پیدائشی جماعت کے لیے مفت میں دستیاب ہے۔ اسے تین خوراک کے شیڈول میں دیا جاتا ہے (6 ہفتے، 14 ہفتے اور بوسٹر 9 سے 12 مہینے)۔

*****

U.No.11181

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1866045) Visitor Counter : 123