وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے، کرنل (ریٹائرڈ) ایچ کے سچدیوا کی اہلیہ، محترمہ اوما سچدیوا سے ملاقات کی

Posted On: 07 OCT 2022 3:26PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شریمتی اوما سچدیوا سے ملاقات کی۔ 90 سالہ خاتون نے، وزیر اعظم کو اپنے آنجہانی شوہر کرنل (ریٹائرڈ) ایچ کے سچدیوا کی لکھی ہوئی 3 کتابوں کی کاپیاں پیش کیں۔

ٹویٹس کی ایک سیریز میں، وزیر اعظم نے کہا؛

’’آج میں نے محترمہ اوما سچدیوا جی کے ساتھ ایک یادگار بات چیت کی۔ وہ 90 سال کی ہیں اوربھگوان نے انہیں بہت زیادہ توانائی اور رجائیت کے جذبے سے نوازا ہے۔ ان کے شوہر، کرنل (ریٹائرڈ) ایچ کے سچدیوا، ایک قابل احترام وسیع تجربہ کارشخص تھے۔ اوما جی جنرل ویدملک جی کی موسی ہیں‘‘۔

’’اوما جی نے مجھے اپنے آنجہانی شوہر کی لکھی ہوئی 3 کتابوں کی کاپیاں دیں۔ ان میں سے دو گیتا سے وابستہ ہیں اور تیسری کتاب، جس کا عنوان ہے 'خون اور آنسو' ،کرنل (ریٹائرڈ) ایچ کے سچدیوا کےتقسیم کے ہولناک دورکے تجربات اوران کی زندگی پر اس کے اثرات کا ایک متحرک بیان ہے‘‘۔

’’ہم نے، ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے طور پر جنہوں نے، تقسیم کی وجہ سے مصائب کا سامنا کیا، اپنی زندگیوں کی ازسرنو تعمیر کی اور قومی ترقی میں اپنی حصہ رسدی کی، 14 اگست کو تقسیم کے ہولناک یادگاری دن کے طور پر منانے کے ہندوستان کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا ۔وہ انسانی لچک اور استقامت کا مظہر ہیں‘‘۔

*****

U.No.11151

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1865846) Visitor Counter : 94