صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدرجمہوریہ نے ‘ایچ ای آر ایس ٹی اے آر ٹی(ہراسٹارٹ) –خواتین  انٹر پرینیور س  کے لئے گجرات یونیورسٹی کا ایک اسٹارٹ -اپ پلیٹ فارم کا آغاز کیا اور تعلیم اور قبائلی ترقی سے متعلقہ حکومت گجرات  کے مختلف   پروجیکٹوں  کا افتتاح اور سنگ  بنیاد رکھا

Posted On: 04 OCT 2022 1:37PM by PIB Delhi

صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی  مرمو  نے آج (4 اکتوبر  2022) کو احمد آباد میں  گجرات یونیورسٹی کا ایک اسٹارٹ -اپ پلیٹ فارم  ‘ہراسٹارٹ’ کا آغاز کیا اور تعلیم  اور قبائلی ترقی سے متعلقہ  حکومت گجرات کے مختلف پروجیکٹوں کا گجرات یونیورسٹی سے ورچوئل  طور پر افتتا ح/ سنگ بنیاد بھی رکھا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ یہ بات گجرات یونیورسٹی کے لئے  باعث فخر ہے کہ  نہ  صرف       وزیر اعظم جناب نریندر مودی  بلکہ ہندوستا ن کے خلائی پروگرام کے بابا ڈاکٹر وکرم سارا بھائی ،اسرو کے سابق چیئر مین  ڈاکٹر کے کستوری   رنگن  اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ بھی اسی یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس ادارہ  جس کے فارغ التحصیل  ڈاکٹر وکرم سارا بھائی جیسے لوگ ہوں ، کے  لئے یہ فطری بات ہے کہ وہ سائنس  ،تحقیق اور اختراع میں سرخیل ہو۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ گجرات یونیورسٹی کے کیمپس میں   450سے زیادہ اسٹارٹ- اپس کام کررہے ہیں اور  خواتین کے زیر قیادت  125 سے زیادہ اسٹارٹ اپ کی فعال طورپر اس یونیورسٹی کے ذریعہ حمایت کی جارہی ہے ۔ نیز تقریباََ 15000 ْخواتین انٹر پرینیورس   آن لائن یا آف لائن  اس  پہل قدمی سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا اس طرح کے  اسٹارٹ اپ دوست یونیورسٹی میں  خواتین انٹر پرینیورس کے لئے کلی طور پر وقف  ایک اسٹارٹ اپ پلیٹ فارم کا افتتاح کرنے سے مجھے  خوشی ہے ۔ انہوں نے اپنے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ  یہ پلیٹ فارم  نہ صرف اختراع  اور خواتین انٹر پرینیورس کی اسٹارٹ اپ کی  کوششوں  کوفروغ د ے گا بلکہ  خواتین انٹر پرینیورس کو  مختلف حکومتی  اور نجی انٹر پرائزز  کے ساتھ جوڑنے میں  ایک موثر پلیٹ فارم ثابت  ہوگا۔

 صدر جمہوریہ نے کہا کہ  گجرات میں تعلیم  ، خاص  طورسے لڑکیوں اورقبائلیوں کی تعلیم سے متعلق   سینک اسکول  ، گرلس لٹریسی   ر ہائشی  اسکول اور ایک لویہ  ماڈل رہائشی اسکول  جیسے منصوبوںکا افتتاح کرکے بھی وہ خوش ہیں۔اس لئے کہ سائنس  ، تحقیق اور اختراع میں ہندوستان کی حیثیت  کو  مزیدمستحکم کرنے کی غرض سے   سنگ بنیاد اسکول تعلیم کے ذریعہ ہی  تعمیر کیا جائے گا۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ دوسر ے شعبوں سمیت  تعلیم کے میدان میں گجرات  نے  نمایاں  پیش  رفت کی ہے۔ گزشتہ دو دہائیوں  میں   ریاست میں  اسکول ڈراپ آؤٹ کی شرح  22 فیصد سے کم ہوکر  1.37 فیصد  پر آگئی ہے۔اساتذہ  - طلبا کی  شرح کا تناسب    بہتر ہوا ہے  اور 40سے  26 ہوگیا ہے۔ آج  ‘ودیا سمکشا کیندر ’ کے ذریعہ  تقریباََ 55 ہزار اسکولوں میں طلبا اوراساتذہ کی ریئل  ٹائم نگرانی کی جارہی ہے،جس سے طلبا کےسیکھنے کے نتائج میں  اِضافہ ہورہا ہے ۔انہوں نے نشاندہی کی کہ  ‘ مشن اسکول آ ف                     ایکسی لینس  ’ کے تحت آئندہ  پانچ سالوںمیں  ریاست کے تقریباََ دو ہزار اسکولوں  کے بنیادی ڈپانچے کو اپ گریڈ کرنے کے لئے  ایک ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

صدرجمہوریہ نے نشاندہی کی کہ گجرات نے اعلی ٰ تعلیم کے میدان میں بھی  اہم  پیش رفت کی ہے۔جبکہ ریاست میں کالجوں کی تعداد  02-2001 میں 775 تھی ، 21-2020 میں یہ تعداد  تین ہزا ر ایک سو سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔اعلی ٰ تعلیم کے ارتقاء کے لئے ریاست میں  ہندوستان کا پہلا تعلیمی معیار   اور نگرانی سیل  ‘ گریما سیل ’’ قائم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا‘ ون بندھو – کلیان یوجنا’ کے موثر نفاذ  کے ساتھ قبائلی معاشرے میں  خواندگی کی شرح میں اہم اضافہ ہوا ہے۔اس اسکیم سے قبائلی طلبا کے درمیان  اسکول ڈراپ آؤٹ کی شرح میں  بھی بہتری آئی ہے۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ گجرات  ،ترقی کے بہت سے معیارات  پر گزشتہ دودہائیوں میں  ایک سرخیل ریاست رہی ہے۔ اس نے  صنعت ،  اختراع اور بنیادی ڈھانچہ کی ہمہ گیر ترقی میں کامیابی کے   بہت سے جھنڈے  گاڑے ہیں۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہرریاست کا اپنا ترقی کا ماڈل ہوتا ہے ،جس کافیصلہ  وسائل  اورریاست  کی ضروریات سے کیا جاتا ہے۔لیکن جس طرح سے گجرات نے جامع ترقی کی ہے، اس نے  دوسری ریاستوں کو ہمہ گیر ترقی کی راہ دکھائی ہے ۔ انہوں نے اپنے اس اعتماد کا  اظہار کیا کہ ہندوستا ن امرت کال کے دوران  ایک ترقی یافتہ ملک کے طورپر اپنا مقام حاصل کرلے گابشرطیکہ تمام ریاستیں   ایک دوسرے سے سیکھنے کے   اور ان کے کامیاب ماڈل کے اختیار کرنے کے ذریعہ  آگے بڑھیں۔

صدر کی تقریر دیکھنے کے لئے برائے مہربانی یہاں کلک کر

 

 Please click here to see the President's Speech -

*************

 

ش ح۔اک۔ رم

U-11037



(Release ID: 1865082) Visitor Counter : 181