وزارت اطلاعات ونشریات

حکومت نے ایف ایم ریڈیو  فیز- III پالیسی رہنما ہدایات میں ترامیم کی منظوری دی ہے

Posted On: 04 OCT 2022 1:09PM by PIB Delhi

حکومت نےنجی ایجنسیوں (فیز III- )کے ذریعہ ایف ایم ریڈیو براڈکاسٹنگ سروسز کی توسیع کے سلسلے میں پالیسی رہنما ہدایات میں شامل بعض ضوابط میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے ۔ جن کا ، اب پرائیویٹ ایف ایم فیز- IIIپالیسی رہنما ہدایات کے بطورحوالہ دیاجائے گا۔ یہ فیصلہ وزیراعظم جناب نریندرمودی کی صدارت میں کابینہ کی حالیہ میٹنگ میں کیاگیاہے ۔

اس سمت میں حکومت نے 15سال کی لائسنس کی مدت کے دوران ، ایک ہی منیجمنٹ گروپ کے اندراندر ایف ایم ریڈیو سے متعلق اجازتوں کی ترتیب نو کے لئے تین سالہ مقررہ مدت کو ختم کردینے  کا فیصلہ کیاہے ۔ حکومت نے ریڈیو صنعت کے چینل ہولڈنگ سے متعلق 15فیصدقومی پابندی کو ختم کرنے کے دیرینہ مطالبہ کو بھی منظورکرلیاہے ۔ اس کے علاوہ ایف ایم ریڈیوپالیسی میں مالی اہلیت سے متعلق ضابطوں کو آسان بنانے کے ساتھ ، اب 1.5کروڑکی مجموعی مالیت کی جگہ محض ایک کروڑروپے کی مجموعی مالیت والی درخواست دہندہ کمپنی ، ‘سی ’ اور‘ڈی ’ زمرے کے شہروں کے لئے بولی لگانے کے عمل میں شرکت کرسکتی ہے ۔

یہ تینوں ترامیم ، مجموعی طورپر، ایف ایم ریڈیو کی نجی صنعت کو اب بڑے پیمانے پر کاروبارکے فوائد کوبروئے کارلانے میں مدد فراہم کریں گی اورملک کے تیسرے درجہ  کے شہروں تک ایف ایم ریڈیواورتفریحات کی مزید توسیع کرنے کی راہ بھی ہموار ہوجائے گی۔ ان سب کی وجہ سے نہ صرف یہ کہ روزگار کے مزید مواقع پیداہوں گے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنایاجاسکے گا کہ ملک کے دوردراز کے علاقوں تک عام آدمی کو ایف ٹی اے (مفت نشریات ) کے ذریعہ موسیقی اورتفریح پرمشتمل ریڈیو میڈیا دستیاب کرایاجائے ۔

ملک میں کاروبارکرنے میں آسانی کے عمل کو بہتربنانے کی غرض سے حکومت ، گورننس کو مزید موثر اور کارگر بنانے کے لئے موجودہ ضوابط کو آسان اورمعقول بنانے پر زوردے رہی ہے تاکہ اس کے فوائد عام آدمی تک پہنچ سکیں ۔

***********

 

(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)

U -11036



(Release ID: 1865047) Visitor Counter : 166