نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

جناب کرن رجیجواورجناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے گاندھی جینتی کے موقع پر


 فٹ انڈیا فریڈم رن  30.0 کاآغازکیا

Posted On: 02 OCT 2022 3:23PM by PIB Delhi

آج گاندھی جینتی کے موقع پر اتوار کی صبح  نئی دلی میں میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں  فٹ انڈیا فریڈم  3.0 کا آغاز ہوا ۔

2020 میں کووڈ  19 وبائی مرض کے عروج کے دوران حکومت ہند کی طرف سے سب سے بڑی قومی تحریکوںمیں سے   ایک تحریک کی ابتدا کی گئی تھی ،تیسرا ایڈیشن  فٹ انڈیا پلاگ رن کے ساتھ قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو  اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر  جناب انوراگ سنگھ  ٹھاکر کے ذریعہ مشترکہ طورپر شروع کیا گیا۔آج 2 اکتوبر کو  فٹ انڈیا فریڈم رن  کا تیسرا ایڈیشن شروع کیا گیااوریہ 31 اکتوبر تک جاری رہے گا۔  

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ES88.jpg

ہندوستان کے سابق وزیرصحت جناب ہرش وردھن  گوئل ، کھیلوں کی سکریٹری  محترمہ سجاتا چترویدی  ، اسپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل جناب سندیپ  پردھان ، فٹ انڈیا کےسفیر ریپودمن بیولی نیز شرکا ء کی بڑی تعداد کے ساتھ کھیلوں  کی وزارت  اور ایس اے آئی کے دوسرے عہدیداران   اس موقع  پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002A9X8.jpg

وزیراعظم کے وژن کااعادہ کرتے ہوئے جناب کرن رجیجو نے کہا :‘‘ جب جناب نریندر مودی نے   2019 امیں فٹ انڈیا تحریک کو شروع کیا تھا تو ان کا وژن  تھا کہ پوری قوم کو فٹ  بنایا جائے ۔چند سالوں کے دوران یہ تحریک اب ایک زبردست کامیابی بن گئی ہے۔ ہر شخص  اس تحریک سے منسلک ہونے میں دلچسپی رکھتا ہے اور  فٹ انڈیا موبائل ایپ  ہر روز پورے جوش و جذبے کے ساتھ  ڈاؤن لوڈ کیا جارہا ہے۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003SGAC.jpg

اسی  طرح کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے جناب انوراگ سنگھ ٹھاکرنے کہا :‘‘ آزادی کا امرت مہوتسوسے امرت کال تک  ہمیں ہندوستان کو نئی بلندیوں تک  لے جانے کے  وزیراعظم  کے وژن  کی طرف  مسلسل کام کرتے رہنا ہے اور  اس  ہدف تک  پہنچنے کا  پہلا راستہ  اپنی فٹنس کو نئی سطح  تک لے جانا ہے۔’’

اس فریڈم رن کے ایڈیشن  میں  بڑی تعداد  میں  شرکت  کرنے کی اپیل کرتے ہوئے جناب ٹھاکر نے مزید کہا :‘‘ اس سے بہتر موقع نہیں ہوگا  کہ اس کامیاب رن کے تیسرے  ایڈیشن کو  گاندھی جینتی  پرشروع کیا جائے اور ایکتا دوس – 31 اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کی سالگرہ  پر ختم کیا جائے ۔گزشتہ سال  کل شرکت  9 کروڑ  30 لاکھ  تک  پہنچ گئی تھی  اور ہمیں  فٹ انڈیا رن  3.0  کو زیادہ قوت  پہنچانی  ہے تاکہ شرکا ء کی تعداد  دوگنی ہوجائے ۔’’

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004QSVE.jpg

گزشتہ دو  سال کے دوران فٹ انڈیا فریڈم رن نے ہندوستانی مسلح افواج ، جن میں  بارڈرسکیورٹی فورس  ( بی ایس ایف ) ، انڈو تبتن بارڈر پولیس  ( آئی ٹی بی پی ) ،  سینٹرل ریزرو پولیس  فورس  (سی آر پی ایف ) ، انڈین ریلویز  ،سی بی ایس سی اور آئی سی ایس سی اسکولوں سمیت  نوجوانوں کے امور کی وزارت کے یوتھ ونگ   نہرو یووا کیندر سنگٹھن (ا ین وائی کے ایس ) اور  نیشنل سروس اسکیم   (این ایس ایس ) شامل ہیں، کی شرکت کا مشاہدہ کیاہے۔

 

*************

ش ح۔اع۔ رم

U-10982



(Release ID: 1864673) Visitor Counter : 94