وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے لال بہادر شاستری کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا


دہلی میں پردھان منتری سنگھرالیہ میں لال بہادر شاستری کی گیلری سے کچھ جھلکیاں بھی شیئر کیں

Posted On: 02 OCT 2022 9:15AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری جی کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم نے لال بہادر شاستری سے متعلق اپنے خیالات کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا۔ جناب مودی نے دہلی میں پردھان منتری سنگھرالیہ میں لال بہادر شاستری کی گیلری سے کچھ جھلکیاں بھی شیئر کیں، جن میں وزیر اعظم کے طور پر ان کی زندگی کے سفر اور کامیابیوں کو دکھایا گیا ہے۔

ایک ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛

’’لال بہادر شاستری جی کو ان کی سادگی اور فیصلہ کن صلاحیت کے لئے پورے ہندوستان میں سراہا جاتا ہے۔ ہماری تاریخ کے انتہائی اہم وقت میں ان کی سخت قیادت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی جینتی پر انہیں خراج عقیدت۔‘‘

’’ آج، میں شاستری جی کی جینتی کے موقع پر میں دہلی کے پردھان منتری سنگھراہلیہ میں ان کی گیلری سے کچھ جھلکیاں بھی شیئر کر رہا ہوں، جس میں بطور وزیر اعظم ان کی زندگی کے سفر اور کامیابیوں کو دکھایا گیا ہے۔ اس سنگھرالیہ کو دیکھنے ضرور آئیں۔۔۔‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

10948



(Release ID: 1864387) Visitor Counter : 109