صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند نے سوچھ سرویکشن ایوارڈ 2022 پیش کیا

Posted On: 01 OCT 2022 7:36PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (1 اکتوبر 2022) نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں سوچھ سرویکشن ایوارڈ 2022 پیش کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر نے ایوارڈ یافتہ شہروں کے رہائشیوں، صفائی کارکنوں اور مقامی انتظامیہ کو مبارکباد دی۔ انھوں نے بتایا کہ اندور شہر نے لگاتار چھٹی بار پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اندور شہر کے باشندوں کی طرف سے اپنائے گئے لوگوں کی شرکت کے ماڈل کو ملک بھر کے دوسرے شہر بھی اپنا سکتے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ سوچھ سروے ریاستوں اور شہروں کے درمیان صفائی کے لیے صحت مند مقابلے کو فروغ دے رہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اس سال کے سروے میں 4000 سے زیادہ شہروں میں تقریباً نو کروڑ لوگوں نے حصہ لیا ہے۔ انھوں نے وسیع پیمانے پر شہریوں میں صفائی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کی تعریف کی۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں اور تمام شہریوں کی مسلسل کوششیں ’سوچھ بھارت مشن‘ کی کامیابی کے پیچھے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس کامیابی کے حصول میں ہمارے صفائی متروں نے سب سے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے کووڈ عالمی وبا کے دوران بھی صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل کام کیا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ گزشتہ سال یکم اکتوبر کو ’سوچھ بھارت مشن-اربن 2.0‘ کا آغاز کیا گیا تھا جس کا مقصد 2026 تک تمام شہروں کو گندگی سے پاک بنانا تھا۔ انھیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ 2 اکتوبر 2022 سے شہروں میں ایک مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے تاکہ تمام شہریوں کو کوڑے کے بہتر انتظام کے لیے گھروں میں گیلے اور خشک کچرے کو الگ کرنے کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ اپنی گلیوں، گاؤں، محلوں اور شہروں کو صاف ستھرا رکھنا تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے تمام لوگوں بالخصوص نوجوانوں سے کہا کہ وہ اس مہم میں حصہ لیں اور معاشرے میں صفائی کے بارے میں بیداری بڑھائیں۔

 

صدر جہموریہ کا پیغام دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں

**************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 10932



(Release ID: 1864256) Visitor Counter : 112