وزارت اطلاعات ونشریات

پبلی کیشنز ڈویژن نے کتابوں کی اشاعت 2022 میں عمدہ کارکردگی کے لیے فیڈریشن آف انڈین پبلشرز کی طرف سے پیش کردہ نو ایوارڈز جیتے

Posted On: 30 SEP 2022 11:58AM by PIB Delhi

ہندوستانی پبلشرز کی اعلیٰ تنظیم، فیڈریشن آف انڈین پبلشرز (ایف آئی پی) کے 42 ویں سالانہ ایوارڈ برائے ایکسیلنس ان بک پروڈکشن 2022 کی تقریب آج نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ ڈائریکٹوریٹ آف پبلیکیشنز ڈویژن نے اپنے عنوانات کے لیے مختلف زمروں میں نو ایوارڈز جیتے۔

ڈی پی ڈی نے جنرل اینڈ ٹریڈ بُکس (انگریزی) برائے بیلینسنگ ان  دی وزڈم ٹری،  جنرل اینڈ ٹریڈ بُکس (ہندی) برائے بھارت وبھاجن کی کہانی،  آرٹ اور کافی ٹیبل بُکس (علاقائی زبانوں میں) برائے  کورٹس آف انڈیا (مراٹھی)، ریفرینس بُکس (انگریزی) برائے  انڈیا 2022، سائنسی/تکنیکی/طبی بُکس (ہندی) برائے کووڈ 19: ویشوک مہاماری، اور  رسائل و ہاوس میگزین (ہندی) برائے  کروکشیترا  کے لیے چھ پہلے انعام جیتے ہیں۔

عام اور تجارتی کتب (ہندی) کے زمرے میں ایک دوسرا انعام ’لوک تنتر کے سوار‘اور دو تیسرے انعامات - بچوں کی کتابیں (عام دلچسپی) (0-10 سال) (ہندی) ’پِنوشی‘ اور جرائد اور ’آجکل (اردو)‘ کے لیے ہاؤس میگزین (علاقائی زبانیں) ڈویژن کو دئیے گئے۔

گزشتہ سال پبلی کیشنز ڈویژن نے مختلف زمروں میں اپنی مختلف اشاعتوں کے لیے دس ایوارڈز جیتے تھے۔ ڈی پی ڈی کتابوں اور جرائد کا ذخیرہ ہے جو قومی اہمیت کے موضوعات اور ہندوستان کے بھرپور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرتا ہے۔ 1941 میں قائم کردہ پبلیکیشنز ڈویژن حکومت ہند کا ایک اہم اشاعتی ادارہ ہے جو مختلف زبانوں اور متنوع موضوعات میں کتابیں اور جرائد پیش کرتا ہے۔ ان میں تاریخ، فن، ادب، ثقافت، مالیات، سائنس اور کھیل، گاندھیائی ادب، بچوں کا ادب نیز قومی رہنماؤں کی تقاریر کے علاوہ  معروف شخصیات کی سوانح عمریاں شامل ہیں۔ ڈویژن کو قارئین اور ناشرین کے درمیان اعتبار حاصل ہے اور یہ مواد کی صداقت کے ساتھ ساتھ اپنی اشاعتوں کی مناسب قیمت کے لیے بھی پہچانا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ع س۔ن ا۔

U- 10872



(Release ID: 1863698) Visitor Counter : 157