وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نریندر مودی نے احمد آباد میں 36 ویں قومی کھیلوں کے شروع ہونے کا اعلان کیا


وزیراعظم نے دیسار میں عالمی نوعیت کی سوورنم گجرات کھیل یونیورسٹی کا افتتاح کیا

جب یہ تقریب انتہائی عمدہ اور منفرد ہو، تو اس کا جذبہ اور توانائی اسے غیر معمولی بناتی ہے

کھلاڑیوں کی کامیابی اور کھیل کے شعبے میں اُن کی زبردست  کارکردگی  نے دیگر شعبوں میں بھی ملک کی جیت کے لئے راہ ہموار کردی ہے

 کھیلوں کی نرم قوت نے ملک کی شناخت اور  ساکھ میں کئی گنا اضافہ کیا ہے

ساوج ایشیائی ببر شیر میسکٹ ،ہندوستان کے نوجوانوں میں بے خوف شرکت کی عکاسی  کرتا ہے

جب بنیادی ڈھانچہ اچھے معیار کا ہوتا ہے تو ایتھلیٹس کے حوصلے بھی بلند ہوتے ہیں

ہم نے کھیل کے جذبے کے ساتھ کھیلوں کے لئے کام کیا ہے اور  ٹی او پی ایس جیسی اسکیموں کے ذریعہ کئی سالوں کے لئے مشن موڈ میں تیاری کی ہے

 فٹ انڈیا اور کھیلو انڈیا جیسی کوششیں اب ایک عوامی تحریک بن گئی ہیں

گزشتہ 8 سال میں ملک کے  کھیل بجٹ میں تقریبا 70  فیصد کا اضافہ ہوا ہے

کھیل کود  بھارت کی  وراثت اور  ہزاروں سال کی ترقی کا سفر کا ایک حصہ رہے ہیں

Posted On: 29 SEP 2022 8:42PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج احمد آباد میں نریندر مودی اسٹیڈیم میں 36 ویں کھیل کود  مقابلوں کے آغاز کا اعلان کیا۔ تقریب کے دوران وزیراعظم نے دیسار  میں عالمی نوعیت کی سوورنم گجرات اسپورٹس یونیورسٹی کا بھی افتتاح کیا۔ وزیراعظم نے  ملک بھر سے  آئے ایتھلیٹس سے بھی خطاب کیا، جو قومی کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  قومی کھیلوں کے افتتاح کے موقع پر  پیدا ہونے والے ساز گار ماحول بیان سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اس طرح کی ایک عظیم تقریب کے  احساس  اور توانائی  بھی  بیان سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم میں، دنیا میں  اس طرح کے نوجوان ملک   میں اور  ملک میں  سب سے بڑے کھیل فیسٹول میں 7000  سے زیادہ ایتھلیٹس ، 15  ہزار سے  شرکاء،  35  ہزار  سے زیادہ کالجز، یونیورسٹیاں اور اسکولس اور  50 لاکھ سے زیادہ  طلباء  کا  قومی گیم  کے ساتھ براہ راست  لگاؤ  غیر معمولی اور  حیرت انگیز  ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب اتنی عمدہ اور منفرد تقریب ہو رہی ہو، تو اس کی توانائی  اور زیادہ غیر معمولی ہو جاتی ہے۔ انہوں نے   اسٹیڈیم میں   لوگوں کی موجودگی میں قومی کھیلوں کے  ترانے ‘جڑے گا انڈیا- جیتے گا انڈیا’ کے اہم الفاظ کو دہرایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایتھلیٹس کے چہرے پر جو اعتماد کی چمک دکھائی دے رہی ہے ،وہ ہندوستانی کھیلوں کے آنے والے سنہرے دور کی عکاسی کرتی ہے۔ جناب مودی نے  مختصر وقت میں اس طرح کی عظیم تقریب کا اہتمام کرنے کے لئے  گجرات کے عوام کی صلاحیت کی بھی ستائش کی۔

کل احمد آباد میں ہوئے  عظیم ڈرون شو  کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  ہر ایک کو  اس طرح کے شاندار شو پر  خوشی اور فخر ہے۔ ایک ڈرون کی طرح ٹیکنالوجی کا اس طرح بہت احتیاط کے ساتھ استعمال گجرات ، انڈیا  کو  نئی بلندیوں  تک لے جائے گا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ  ساوج،  ایشیائی ببر شیر، 2022  کے قومی کھیلوں کے لئے ایک سرکاری میسکٹ ہے۔ انہوں نے   کہا کہ  یہ میسکٹ ہندوستان کے نوجوانوں کے مزاج کی عکاسی کرتا ہے۔ اور  کھیل کے میدان میں  ان ایتھلیٹس کی بے خوف انٹری کے لئے ایک جذبہ کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایک عالمی منظر نامے میں ابھرتے  ہوئے بھارت کی ایک علامت بھی ہے۔

اسٹیڈیم کی  انفرادیت کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  دیگر کمپلیکسز صرف چند کھیل سہولتوں تک ہی محدود ہیں۔ سردار پٹیل اسپورٹس کمپلیکس میں فٹ بال، ہاکی، باسکٹ بال، کبڈی، باکسنگ اور لان ٹینس  جیسی  کئی  کھیلوں کے لئے سہولتیں میسر ہیں۔ اس طرح سے  یہ  پورے ملک کے لئے ایک نمونہ ہے۔ جب اس معیار کا بنیادی ڈھانچہ ہو ،تو  ایتھلیٹس کے حوصلے بھی بلند ہو جاتے ہیں۔  ریاست میں   نوراتری  کی تقریب  میں شرکت کے لئے قومی  کھیلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں سے اپیل کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  ماں دُرگا کی  پوجا خوشیوں کا موقع  ہے اور گربا کی  پُرمسرت تقریبات بھی  منعقد ہوتی  ہیں اور ان کی اپنی شناخت ہے۔

وزیراعظم نے قومی زندگی میں کھیلوں کی اہمیت کو دہرایا۔ کھیل کے شعبے میں کھلاڑیوں کی جیت ، ان کی مضبوط کارکردگی  نے  دیگر  شعبوں میں ملک کی کامیابی کے لئے راہ ہموار کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ   کھیلوں کی سافٹ پاور نے ملک کی شناخت اور ساکھ میں کئی گنا اضافہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں اکثر اپنے دوستوں سے  کھیلوں سے متعلق  بات چیت کرتا ہوں، کامیابی کچھ کرنے سے ہی  حاصل ہوتی ہے۔ یعنی جس لمحے آپ کسی چیز  کی  شروعات کرتے ہیں، تو اسی لمحے کامیابی بھی شروع ہو جاتی ہے۔ اگر آپ نے  کچھ کرنے کا  جذبہ نہیں چھوڑا ، تو فتح آپ کا پیچھا کرتی رہتی ہے۔

کھیلوں کے شعبے میں حاصل کی گئی  پیش رفت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  8  سال  پہلے  ہندوستان کے کھلاڑی 100 سے  بھی کم  بین الاقوامی کھیل مقابلوں میں حصہ  لیتے تھے، اس کے برعکس اب بین الاقوامی کھیلوں کی تعداد بڑھ کر 300 تک جا پہنچی ہے، جس میں کہ بھارت کے کھلاڑی حصہ لیتے ہیں۔ 8 سال پہلے تک ہندوستان کے کھلاڑی  20 سے 25  کھیلوں میں حصہ لیتے تھے، لیکن اب ہندوستان کے  کھلاڑی  تقریبا 40  مختلف کھیلوں میں حصہ لینے کے لئے جاتے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ آج  تمغوں کی تعداد  کے ساتھ ساتھ  ہندوستان کے وقار میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کے مشکل دور میں بھی بھارتی کھلاڑیوں کا حوصلہ کم نہیں ہوا اور نہ ہی  حوصلے کو کم ہونے دیا گیا۔ ہم نے  کھیلوں کے جذبے کے ساتھ کھیلوں کے فروغ  کے لئے کام کیا اور  ٹی او پی ایس جیسی  اسکیموں کے ذریعہ سالوں تک کے لئے مشن موڈ  میں تیاری کی۔ آج  بڑے کھلاڑیوں کی کامیابی سے  نئے کھلاڑیوں کا  مستقبل سنورے گا۔ ٹی او پی ایس ایک اہم رول ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ہندوستان نے ٹوکیو اولمپک میں اس سال اپنی بہترین  اولمپک کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اسی طرح  بیڈمنٹن ٹیم نے  تھامس کپ جتوا کر ہندوستان کے لئے خوشیوں کا ماحول پیدا کیا۔ جناب مودی نے  مختلف  بین الاقوامی مقابلوں میں معذور  کھلاڑیوں اور ایتھلیٹس کی حصولیابیوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں  نے  خاتون ایتھیلٹس کی یکساں اور مضبوط  شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے  کہا کہ  یہ  کامیابی اس سے پہلے  بھی ممکن تھی لیکن  درکار پیشہ وارانہ صلاحیت کے بجائے اقرباء  پروری اور بدعنوانی نے  ہندوستان میں کھیلوں کو  نقصان پہنچایا۔ ہم نے  اس اقرباء پروری اور بدعنوانی کو ختم کیا اور  نوجوانوں کے  خواب کو پورا کرنے کے لئے ان میں اعتماد بحال کیا۔ نئے بھارت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جو کہ محض پالیسی سازی میں یقین نہیں رکھتا لیکن ملک کے نوجوانوں کے ساتھ مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیراعظم نے  فٹ انڈیا اور کھیلو انڈیا جیسی کوششوں کا ذکر کیا، جس نے ایک عوامی تحریک کی شکل اختیار کرلی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ 8  سال کے  عرصے میں ملک کے کھیل بجٹ میں تقریبا 70  فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، اس سے کھلاڑیوں کو  زیادہ سے زیادہ وسائل دستیاب ہورہے ہیں، جو  کھلاڑیوں کے لئے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ  ملک میں  کھیلوں کی یونیورسٹیاں قائم کی جارہی ہیں اور کھیلوں کا جدید بنیادی ڈھانچہ ملک کے کونے کونے میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ ریٹائر کھلاڑیوں کی زندگیوں کو آسان بنانے کے لئے بھی کوششیں کی جارہی ہیں اور اس سمت میں کام جاری ہے، تاکہ  نئی نسل کے  کھلاڑی ریٹائر ہونے والے کھلاڑیوں کے تجربات سے  فائد ہ اٹھاسکیں۔

ہندوستان کی تہذیب اور  ثقافت کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کھیل، ہزاروں  سال کی ہندوستان کی وراثت  اور  ترقی کے سفر کا ایک حصہ رہے ہیں۔ آزادی کے امرت  کال میں ملک اپنی وراثت  میں فخر کے ساتھ  اس روایت کو  پھر  سے   زندہ کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک کی کوششیں اور جذبہ صرف  ایک کھیل تک ہی محدود نہیں ہے، بلکہ  یوگ آسن اور  کلاری پیاٹو جیسے ہندوستانی کھیلوں کو بھی  اہمیت حاصل ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی  ہے کہ   ان کھیلوں کو  قومی کھیلوں جیسی بڑی تقریبات میں شامل کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہاں  ان کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے لئے میں ایک بات کہنا چاہوں گا کہ آپ جہاں ایک طرف  ہزاروں سال پرانی روایت کو  آگے  لے جارہے ہیں، وہیں ساتھ ہی ساتھ  کھیلوں کی دنیا  کے مستقبل کو قیادت بھی  فراہم کریں۔ آنے والے وقت میں جب ان  کھیل کود  مقابلوں کو عالمی حیثیت حاصل ہوگی، تو آپ کا نام ان شعبوں میں بطور  لیجنڈ کے طور پر  لیا جائے گا۔

اختتامی خطاب میں وزیراعظم نے کھلاڑیوں سے براہ راست  بات چیت کی اور  ان کے ساتھ  ایک منتر مشترک کیا۔ انہوں نے کہا کہ  اگر آپ مقابلے میں جیتنا چاہتے ہیں تو آپ کو  پورے عزم اور  تسلسل کے ساتھ سیکھنا ہوگا۔ کھیل جذبے کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا   کہ کھیلوں میں ہار اور جیت  کو  حتمی نتیجہ نہیں سمجھا جانا چاہئے۔ جناب مودی نے  مزید کہا کہ  نوجوانوں پر مشتمل ہندوستان جیسے ملک  کے خوابوں کو اسی وقت پورا کیا جاسکتا ہے، جب کھیل کا جذبہ آپ کی زندگی کا ایک حصہ بن جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ کو  یہ بات یاد رکھنی ہے  کہ جہاں حرکت ہے، وہاں برکت ہے، یعنی کچھ کرنے سے ہی  ترقی ملتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپ نے  اس  مومنٹم کو ہر جگہ  برقرار رکھنا ہے۔ یہ رفتار آپ کی زندگی کا ایک مشن ہونا چاہئے۔ مجھے یقین ہے کہ قومی کھیلوں میں آپ کی جیت  ملک کو جشن منانے کا ایک موقع فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ  وہ مستقبل میں بھی نئے اعتماد   کا جذبہ برقرار رکھیں گے۔

اس موقع پر  گجرات کے وزیراعلی جناب بھوپیندر پٹیل، گجرات کے گورنر  آچاریہ دیورت، نوجوانوں کے امور  اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ  سنگھ ٹھاکر، ممبر پارلیمنٹ جناب سی آر پاٹل، گجرات کے وزیر داخلہ جناب ہرش سنگھوی اور  احمدآباد کے میئر جناب کیرت پرمار بھی موجود تھے۔

پس منظر:

ریاست گجرات میں پہلی بار قومی کھیلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس کا انعقاد 29 ستمبر سے 12 اکتوبر 2022 تک کیا جائے گا۔ ملک بھر سے تقریباً 15,000 کھلاڑی، کوچز اور حکام 36 مختلف کھیل کود مقابلوں میں حصہ لیں گے، جو اسے اب تک کا سب سے بڑا قومی کھیل بنائے گا۔ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد چھ شہروں احمد آباد، گاندھی نگر، سورت، وڈودرا، راجکوٹ اور بھاؤ نگر میں کیا جائے گا۔ اس وقت کے وزیر اعلیٰ اور موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، گجرات نے بین الاقوامی معیار کا ایک مضبوط کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ بنانے کا سفر شروع کیا، جس نے ریاست کو بہت کم وقت میں کھیلوں کی تیاری میں مدد کی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- ح ا - ق ر)

U-10861



(Release ID: 1863669) Visitor Counter : 126