امور داخلہ کی وزارت

امورداخلہ کی وزارت نے پاپولرفرنٹ آف ا نڈیا (پی ایف آئی )اوراس سے ملحقہ اداروں کو غیرقانونی گٹھ جوڑ قرار دیا

Posted On: 28 SEP 2022 9:03AM by PIB Delhi

پاپولرفرنٹ   آف انڈیا (پی ایف آئی )اور اس کے معاونین اور  ملحقہ اداروں کو سنگین جرائم جیسے دہشت گردی اوراس کی مالی امداد ، ہدف بناکر لوگوں کابے رحمی سے قتل ،ملک کے آئینی نظام کی بے حرمتی ،  امن عا مہ میں خلل ڈالنےوغیرہ  میں ملوث پایا گیا ہے  جو کہ ملک کی سالمیت، سلامتی اور خودمختاری کے  لئے ضرررساں ہے ۔

اس بنا پر ، امورداخلہ کی وزارت نے اس تنظیم کی خطرناک سرگرمیوں پر قدغن لگانے کو ضروری خیال کیا  اور اس سلسلے میں پاپولر فرنٹ آف ا نڈیا کو  اس کے  معاونین  یا ملحقہ اداروں اوراس سے جڑی دیگر تنظیموں وغیرہ کے ساتھ ساتھ  غیرقانونی سرگرمیاں (انسداد )قانون 1967 کے التزامات کے تحت ،  ایک غیر قانونی گٹھ جوڑ قرار دیا ہے۔ان ملحقہ تنظیموں اور اداروں میں   ری ہیب انڈیافاؤنڈیشن (آر آئی ایف )، کیمپس فرنٹ آف انڈیا ( سی ایف آئی ) ، آل انڈیا امامس کونسل (اےآئی آئی سی) ، انسانی حقوق تنظیم کی قومی کنفیڈریشن (این سی ایچ آر او ) ، نیشنل ویمنس  فرنٹ ، جونیئر فرنٹ ، امپاورانڈیا فاؤنڈیشن  اورری ہیب فاؤنڈیشن کیرالہ شامل ہیں ۔

ایف  پی آئی کوممنوع قرار دینے والےگزٹ نوٹیفکیشن کو دیکھنے کےلئے یہاں کلک کریں

 

*************

 

ش ح ۔س ب۔ ف ر

U. No.10747



(Release ID: 1862810) Visitor Counter : 189