وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزارت اطلاعات و نشریات نے آئی ٹی ضابطہ، 2021 کے تحت 10 یو ٹیوب چینلوں کے 45 یو ٹیوب ویڈیو بلاک کیے


مذہبی برادریوں کے خلاف ہیٹ اسپیچ اور فرقہ وارانہ نفرتیں پھیلانے والے  ویڈیو بلاک کیے گئے

ہندوستان کی قومی سلامتی،  غیر ملکی تعلقات اور عوامی نظم و نسق کو نقصان پہنچانے کے لیے ان میں مارفڈ تصویروں اور ویڈیو کے استعمال کیا گیا

Posted On: 26 SEP 2022 5:44PM by PIB Delhi

خفیہ ایجنسیوں کی جانکاری کی بنیاد پر وزارت اطلاعات و نشریات نے 10 یو ٹیوب چینلوں کے 45 یو ٹیوب ویڈیو بلاک کرنے کی ہدایت یو ٹیوب کو دی ہے۔ ان متعلقہ ویڈیو کو بلاک کرنے  کی ہدایات 23 ستمبر 2022 کو انفارمیشن ٹیکنالوجی (عبوری گائیڈ لائن اور ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈ) ضابطہ، 2021 کے التزامات کے تحت جاری کی گئی تھیں۔ ان بلاک کیے گئے ویڈیو کو کل ملا کر ایک کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا گیا تھا۔

ان کی مشمولات (کنٹنٹ) میں مذہبی برادریوں کے درمیان نفرت پھیلانے کے ارادے سے پھیلائی گئی فرضی خبروں اور مارفڈ ویڈیو شامل تھے۔ مثلاً، ان میں ایسے جھوٹے دعوے شامل ہیں کہ حکومت نے کچھ برادریوں کے مذہبی حقوق کو چھین لیا ہے، مذہبی برادریوں کے خلاف پر تشدد دھمکیاں دی گئی ہیں، ہندوستان میں خانہ جنگی کا اعلان ہو گیا ہے وغیرہ وغیرہ۔ ایسے ویڈیو میں ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے اور عوامی نظم و نسق میں رکاوٹ پیدا کرنے کی صلاحیت پائی گئی ہے۔

وزارت کے ذریعے بلاک کیے گئے کچھ ویڈیو کا استعمال اگنی پتھ اسکیم، ہندوستانی مسلح افواج، ہندوستان کے قومی سلامتی کے نظام، کشمیر وغیرہ سے متعلق امور پر پروپیگنڈہ پھیلانے کے لیے کیا جا رہا تھا۔ ان کی مشمولات کو قومی سلامتی اور دوسرے ممالک کے ساتھ ہندوستان کے دوستانہ تعلقات کے لحاظ سے غلط اور حساس پایا گیا۔

کچھ ویڈیو میں ہندوستانی  علاقے کے باہر جموں و کشمیر اور لداخ کے کچھ حصوں سے ملحق ہندوستان کی باہری سرحد کو غلط طریقے سے دکھایا گیا ہے۔ اس طرح کے نقشوں، گرافکس سے جڑی غلط بیانی کو ہندوستان کی سالمیت اور علاقائی اتحاد کے لیے نقصاندہ پایا گیا۔

اس موضوع پر بولتے ہوئے، اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ وزارت کے ذریعے بلاک کی گئی مشمولات (کنٹنٹ) کو ہندوستان کی سالمیت اور اتحاد، ریاست کی سیکورٹی، غیر ممالک کے ساتھ ہندوستان کے دوستانہ تعلقات اور ملک میں عوامی نظم و نسق کے لیے نقصاندہ پایا گیا۔ اسی لیے متعلقہ مشمولات کو انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ، 2000 کی دفعہ 69 اے کے دائرے میں شامل کیا گیا۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ حکومت ہند، ہندوستان کی سالمیت اور اتحاد، قومی سلامتی، غیر ممالک کے ساتھ تعلقات اور عوام نظام کو کمزور کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001O7NZ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CI1Z.jpg

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 10681



(Release ID: 1862413) Visitor Counter : 210