وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم  نے ہماچل پردیش کے ضلعے کلو میں ایک سیاحتی گاڑی کےکھائی میں گرجانے کے حادثہ میں  ہلاک ہونے والوں کے کنبوں سے تعزیت کی ہے

Posted On: 26 SEP 2022 10:42AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہماچل  پردیش کے ضلعے کلو میں  ایک سیاحتی گاڑی کے  کھائی میں گرجانے کے حادثہ میں  جانوں  کے ضائع ہونے  پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ زخمیوں کو ہر ممکن امداد فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے  بھی نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

وزیراعظم کے دفتر نے ٹوئٹ کیا ہے ‘‘ہماچل پردیش کے  کلو میں ٹورسٹ  گاڑی کے  کھائی میں گرنے  کا حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ اس حادثہ میں جنہوں نے  اپنوں کو کھودیا ہے، ان کے لواحقین کے تئیں میں گہری تعزیت پیش کرتا ہوں۔ اس کے ساتھ ہی زخمیوں کی ہرممکن  مدد کی جارہی ہے۔ ان کے جلد صحت یاب ہونے کی  خواہش کرتا ہوں۔’’ وزیراعظم

*****

ش ح۔ا س۔  ج

Uno10654

 


(Release ID: 1862204) Visitor Counter : 145