مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 ہندوستانی  ٹیلی کمیونیکیشن بل 2022 کے مسودے پر تبصرے کی دعوت

Posted On: 22 SEP 2022 11:16AM by PIB Delhi

 حکومت ہند کی مواصلات کی وزارت  نے ٹیلی کمیونیکیشن میں ایک جدید اور مستقبل کے لیے تیار قانونی ڈھانچہ تیار کرنے کے لیے ایک عوامی مشاورتی عمل شروع کیا تھا۔

جولائی 2022 میں، ‘ہندوستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کو کنٹرول کرنے والے نئے قانونی فریم ورک کی ضرورت’  پر ​​ایک مشاورتی  پیپر  شائع کیا گیا  تھا اور تبصرے طلب کیے گئے تھے۔ مختلف اسٹیک ہولڈرز اور انڈسٹری ایسوسی ایشنز سے تبصرے موصول ہوئے ہیں۔

مشاورت اور غور و خوض کی بنیاد پر، وزارت نے اب ہندوستانی  ٹیلی کمیونیکیشن بل 2022 کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔

مزید مشاورت کی سہولت کے لیے، بل کا ایک مختصر جائزہ فراہم کرنے کے لیے ایک وضاحتی نوٹ بھی تیار کیا گیا ہے۔

مسودہ بل اور وضاحتی نوٹ https://dot.gov.in/relatedlinks/indian-telecommunication-bill-2022 پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔

تبصرے اس  ای میل آئی ڈی پر بھیجے جا سکتے ہیں: naveen[dot]kumar71[at]gov[dot]in

تبصرے بھیجنے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر 2022 ہوگی۔

*************

 

ش ح۔ ا ک۔ رض

U. No.10548


(Release ID: 1861414) Visitor Counter : 215