سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

منظور شدہ ڈرائیور تربیتی مراکز(اے ڈی ٹی سی)سے متعلق قوانین میں ترمیم کے تعلق سے نوٹیفکیشن جاری

Posted On: 21 SEP 2022 3:16PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ)نے جی ایس آر 714(ای)بتاریخ 20؍ستمبر 2022ء کے تحت منظور شدہ ڈرائیور تربیتی مراکز (اے ڈی ٹی سی)سے متعلق قوانین میں ترمیم کو نوٹیفائی کیا ہے، جسے جی ایس آر 394 بتاریخ 07؍جون 2021ء کے تحت  نوٹیفائی کیا گیا ہے۔

مندرج قوانین کے نفاذ کے دوران اس وزارت کے ساتھ ساتھ دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ذریعے کچھ ایشوز کی شناخت کی گئی تھی۔

نئے قوانین درج ذیل اہم خصوصیات کے ساتھ اے ڈی ٹی سی کے کام کاج کو مزید آسان بنائیں گے-

اے ڈی ٹی سی کی منظوری کی تجدیدپانچ(5)سال کی مدت کے لئے تسلیم شدہ ہوگی۔

دو پہیہ گاڑیوں کے لئے تربیت فراہم کرنے کی غرض سے نصاب کو خاص طور سے روایتی اور اُصولی معلومات کو وسیع طورپر کور کرنے کے لئے وسعت دی گئی ہے۔

ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے لئے اہلیتی امتحان سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی غرض سے تربیت کنندہ کو ’’ڈرائیو کرنے کی اہلیت کا امتحان‘‘پاس کرنے کی ضرورت ہوگی۔

اے ڈی ٹی سی سے جڑے دیگر التزامات یعنی فیس، ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے وغیرہ کو واضح کیا گیا ہے۔

گزٹ نوٹیفکیشن کے لئے یہاں کلک کریں


Click here for the gazette notification

********

 

 

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.10517


(Release ID: 1861254) Visitor Counter : 145