نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئی تعلیمی پالیسی دوئم ، تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور ہنرمندی کے فروغ کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوگی- مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کا بیان


جالندھر کے دوآبہ کالج میں تقسیم اسناد کی 65  تقریب کا اہتمام کیا گیا

Posted On: 21 SEP 2022 10:11AM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات ، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیرجناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا ہے کہ ملک کے ہونہار نوجوان نسل کو زیادہ اجرت کی لالچ سے  بچانے کے لیے ہمیں انہیں اس قابل بنانا ہوگا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کی طرف توجہ دیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ہندنے پوری دنیا کو یہ دکھادیا ہے  کہ ہم   ڈجیٹل انڈیا پروگرام کو کامیابی سے نافذ کررہے ہیں ۔  اسی لئے اب ملک میں یوپی آئی کے ذریعہ آن لائن  سے زیادہ مالی لین دین ہورہے ہیں ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001F6AF.jpg

مہمان خصوصی او ر مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر جالندھر کے دوآبہ کالج میں منعقد تقسیم اسناد کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے

 

جناب ٹھاکر  ا ٓج جالندھر کے دوآبہ کالج کے وریندر آڈیٹوریم میں کالج کی تقسیم اسناد کی 65 ویں تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر  انہوں نے مزید کہاکہ 34 سال کے بعدمرکزی حکومت نے ، نئی تعلیمی پالیسی لا کر  کھیلوں ، تعلیم، ہنرمندی کے فروغ  کے شعبوں اورعلاقائی زبانوں میں تعلیم  فراہم کرنے کےسلسلے میں ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسکل انڈیا پروگرام کے تحت ملک کے نوجوانوں کو بےشمارمواقع کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کئے گے ہیں  اور سافٹ اسکل پر خصوصی توجہ دےکر ملک وبیرون ملک میں ایک اچھے کیریئر بنانے کے لئے بے شمارمواقع فراہم کئےگئے ہیں ۔

مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکرنے جنہوں نے منگل کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقسیم اسناد کی تقریب میں شرکت کی تھی، کہاکہ  آج کا دورہ خواتین کو با اختیار بنانے کا دور ہے ، اس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ خواتین ہر شعبےمیں خصوصا تعلیم اورکھیلوں کےشعبے میں آگے بڑھ رہی ہیں اوریہ آج کےبدلتے ہوئے ہندوستان کی ایک مثالی تصویر ہے۔ جناب ٹھاکر نے کہاکہ یہ ہمارے لئے بڑے خوشی کی بات ہے کہ ہندوستان کی معیشت دنیا میں گیارہویں مقام پر پہنچ گئی ہے۔ ملک کے  عوام مبارکباد  کے مستحق ہیں  کہ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں ، امیروں اور غریبوں نے کامیاب ڈجیٹل لین دین کے ذریعہ ملک کو ایک ڈجیٹل ہندوستان بنانے کے خواب کو  حقیقت میں بدلا ہے ۔

 ا س سے پہلے جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کالج کے احاطہ میں  پودا بھی لگایا ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JK0N.jpg

مہمان خصوصی او ر مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، جناب چندرموہن، پردیپ بھنڈاری، ڈاکٹر سشما چاولہ، دھرو متل  اور جناب اشمی سوندھی طلبہ کو ڈگریاں پیش کرتے ہوئے

 

تقسیم اسناد کی تقریب شمع کو روشن کرنے کی مقدس رسم اور سرسوتی وندنا گاکر شروع ہوئی ، مہمانوں کا خیر مقدم کرتےہوئے کالج کے پرنسپل جناب پردیپ بھنڈاری نے کہاکہ یہ انتہائی خوشی کا لمحہ ہے کہ دوآبہ کالج کے سابق طلبہ اس بات پر فخر محسوس کررہے ہیں کہ آج ان کے درمیان مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکربھی موجود ہیں۔ جناب چندرموہن، جناب ابھیناش  کپور، ڈاکٹر سشما چاولہ، پروفیسر ڈاکٹر پردیپ بھنڈاری  نے دوآبہ ایوارڈاوردوشالہ کےمہمان خصوصی ڈاکٹر انوراگ سنگھ ٹھاکر کی عزت افزائی کی ۔

جناب چندرموہن نے کہاکہ پورادوآبہ کالج کنبہ کو اس بات پر فخر ہونا چاہئے کہ ہونہار اورباصلاحیت سابق طالب علم جناب انوراگ سنگھ ٹھاکران کے درمیان موجود ہیں اور طلبہ کو چاہئے کہ وہ ان سے تحریک لیں   جنہوں نے زندگی کی تمام بلندیوں کو چھو لیا ہے ۔

 

 

*************

ش ح۔ح ا  ۔ف ر

U- 10491


(Release ID: 1861038) Visitor Counter : 113