وزیراعظم کا دفتر

روس کے صدر کے ساتھ باہمی ملاقات میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے افتتاحی کلمات کا اردو ترجمہ

Posted On: 16 SEP 2022 11:57PM by PIB Delhi

عزت مآب،

مجھے ایک بار پھر آپ سے ملنے کاشرف حاصل ہوا ہے اور بہت سے معاملات پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملا ہے۔ گزشتہ سال دسمبر میں جب آپ آئے تھے تو کئی معاملات پر ہماری بات چیت ہوئی تھی اور اس کے بعد بھی، جیسا آپ نے کہا پہلے ہماری ٹیلی فون پر بھی بات ہوئی اور اس میں ہندوستان اور روس کے دوطرفہ معاملے میں مفصل طور پر زیر غور آئے اور دنیا کے جو مسائل ہیں اس کے بارے میں بھی ہماری بہت تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ آج پھر ایک بار ہم مل رہے ہیں اور آج بھی دنیا کے سامنے جو سب سے بڑی فکر ہے، خاص طور سے ترقی پزیر ملکوں کی فوڈ سیکورٹی کی، ایندھن سیکورٹی کی، فرٹیلائزر کی۔ ایسے جو مسائل ہیں، ہمیں ضرور کچھ نہ کچھ راستے نکالنے ہوں گے اور آپ کو بھی اس میں پہل کرنی ہوگی۔ان معاملات پر بھی آج بات چیت کرنے کا موقع ملے گا۔

عزت مآب،

میں آپ کا اور یوکرین کا اس بات کے لئے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، کیونکہ جب شروع کے دنوں میں بحران کے دوران ہمارے ہزاروں طلباء یوکرین میں پھنسے ہوئے تھے، آپ کی اور یوکرین کی مدد سے ہم اپنے طلباء کو محفوظ طریقے سے باہر نکال سکے، ان کے گھر تک ہم پہنچاسکے اور اس کے لئے میں دونوں ملکوں کا احسان مند ہوں۔

عزت مآب،

میں جانتا ہوں کہ آج کا دور جنگ کا دور نہیں ہے اور ہم نے ٹیلی فون پر بھی آپ سے کئی بار اس موضوع پر بات کی ہے کہ ڈیمو کریسی اور ڈپلومیسی اور ڈائیلاگ، یہ ساری باتیں ایسی ہیں کہ جو دنیا کو چھوتی ہیں۔ آنے والے دنوں میں  امن کے راستے پر ہم کیسے بڑھ سکیں اس بارے میں ضرور آج ہمیں تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا، آپ کا نکتہ نظر سمجھنے کا بھی مجھے موقع ملے گا۔

عزت مآب،

ہندوستان اور روس کے تعلقات کئی گنا بڑھے ہیں ۔ ہم ان تعلقات کو اس لئے بھی اہمیت دیتے ہیں کہ ہم ایک ایسے دوست رہے ہیں جو گزشتہ کئی دہائیوں سے ہر پل ایک دوسرے کے ساتھ رہے ہیں اور پوری دنیا بھی جانتی ہے کہ ہندوستان کے ساتھ روس کا تعلق کیسا رہا ہے اور اسی  لئے دینا کے دل میں بھی یہ بات ہے کہ یہ ایک اٹوٹ دوستی ہے اور ذاتی طور پر بھی میں اگر کہوں تو ایک طرح سے ہم دونوں کا سفر بھی ایک ساتھ شروع ہوا ہے ۔ میری آپ سے سب سے پہلے 2001 میں ملاقات ہوئی  جب آپ ہیڈ آف گورنمنٹ تھے اور میں نے ریاستی سربراہ کے طور پر کام شروع کیا تھا۔ آج 22 سال ہوگئے ہیں اور ہماری دوستی لگاتار بڑھتی چلی جارہی ہے۔ لگاتار ہم دونوں ملک مل کر اس خطے کی بہبود کے لئے، لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کررہے ہیں،آج ایس سی او کانفرنس میں بھی آپ نے ہندوستان کے لئے جن جذبات کا اظہار کیا ہے، میں اس کے لئے آپ کا بہت احسان مند ہوں۔

عزت مآب،

مجھے یقین ہے کہ آج کی ہماری جو باہمی ملاقات، آج کی ہماری جو بات چیت ہوگی وہ آنے والے دنوں میں ہمارے تعلقات کو مزید گہرا کرے گی، دنیا کو جو امیدیں اور توقعات ہیں انھیں پورا کرنے میں بہت کام آئیں گی، اس کا مجھے پورا بھروسہ ہے۔ میں پھر ایک بار آج وقت نکالنے پر آپ کا احسانمند ہوں۔

اعلانِ دستبرداری۔ یہ وزیر اعظم کے کلمات کا تخمینی ترجمہ ہے۔ اصل بیان ہندی میں دیا گیا تھا۔

****

 

U.No: 10362

ش ح۔رف۔س ا

 



(Release ID: 1860057) Visitor Counter : 126