وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

اپنے دورۂ ازبیکستان  کے لیے روانگی سے قبل وزیر اعظم کا بیان

Posted On: 15 SEP 2022 2:38PM by PIB Delhi

میں ازبیکستان کے صدر عزت مآب جناب شوکت میرضیایف کی دعوت پر شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے سربراہان کی کونسل کی میٹنگ میں شرکت کے لیے سمرقند کا دورہ کروں گا۔

ایس سی او سربراہ ملاقات کے دوران،  میں حالات حاضرہ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل، ایس سی او کی توسیع اور تنظیم کے اندر کثیر جہتی اور باہمی مفادات پر مبنی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، جیسے موضوعات پر تبادلہ خیالات کے لیے پرجوش ہوں۔ ازبیکستان کی سربراہی میں تجارت، معیشت، ثقافت اور سیاحت جیسے شعبوں میں امدادِ باہمی کے لیے متعدد فیصلے لیے جانے کا قوی امکان ہے۔

میں سمرقند میں صدر میرضیایف سے ملاقات کے لیے بھی پرجوش ہوں۔ 2018 میں ان کے دورۂ بھارت کی خوشگوار یادیں میرے ذہن میں ابھی بھی تازہ ہیں۔ انہوں نے 2019 میں منعقدہ وائبرینٹ گجرات سربراہ ملاقات میں مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کرکے اس تقریب کو رونق بخشی تھی۔ اس کے علاوہ، میں اس سربراہ ملاقات میں شرکت کر رہے چند دیگر قائدین کے ساتھ بھی باہمی میٹنگوں کا اہتمام کروں گا۔

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.10288


(Release ID: 1859569) Visitor Counter : 191