امور داخلہ کی وزارت

پدم ایوارڈس – 2023 کے لیے نامزدگیاں 15 ستمبر 2022 تک کھلی ہیں

Posted On: 14 SEP 2022 5:56PM by PIB Delhi

یوم جمہوریہ 2023 کے موقع پر اعلان کئے جانے والے پدم ایوارڈس 2023 کے لئے آن لائن نامزدگیاں / سفارشات یکم مئی 2022 کو شروع کی گئیں۔ پدم ایوارڈس کے لئے نامزدگیوں کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2022 ہے۔ پدم ایوارڈس کے لئے نامزدگیاں / سفارشات راشٹریہ پرسکار پورٹل (https://awards.gov.in ) پر ہی آن لائن وصول کی جائیں گی۔

اس سلسلے میں تفصیلات وزارت داخلہ کی ویب سائٹ (https://mha.gov.in) پر ’ایوارڈس اینڈ میڈلس‘ عنوان کے تحت دستیاب ہیں، اس کے علاوہ یہ تفصیلات پدم ایوارڈس پورٹل (https://padmaawards.gov.in) پر بھی دستیاب ہیں۔ ان ایوارڈس سے متعلق قواعد و ضوابط https://padmaawards.gov.in/AboutAwards.aspx لنک کے ساتھ ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

 

 

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.10248



(Release ID: 1859343) Visitor Counter : 96