محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محنت و روزگار کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے بالی میں محنت و روزگار کے وزراء کی جی 20 ملاقات میں شرکت کی


مضبوط اور لچکدار بحالی کے لیے کارکنان کی روزگار سے متعلق صورتحال کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے: جناب بھوپیندر یادو

Posted On: 14 SEP 2022 3:16PM by PIB Delhi

محنت و روزگار کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے 13 سے 14 ستمبر 2022 کے دوران، انڈونیشیا کے شہر بالی میں منعقدہ محنت رو زگار کے وزراء کی جی 20 میٹنگ میں شرکت کی۔

وزارتی سیشن کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے وبائی مرض کے بعد کے دور میں مزید لچکدار، مساوی اور ہمہ گیر بحالی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ،  روزگار بہم رسانی، سماجی تحفظ، ہنرمندی اور رسمی شکل دینے سے متعلق جوابدہ اور مضبوط پالیسیوں کو فروغ دینے کی غرض سے ممالک کے لیے مل جل کر کام کرنے کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔

مرکزی وزیر نے ترجیحی شعبوں ، جو کہ کام کی نوعیت میں ہمیشہ رونما ہونے والی تبدیلی کے لیے ازحد اہم ہیں، کا انتخاب کرنے کے لیے انڈونیشیا کی بھی ستائش کی۔ ان شعبوں میں دیویانگ جنوں  کو مزدور منڈی سے مربوط کرنا، کمیونٹی پر مبنی پیشہ وارانہ تربیت کو مضبوطی فراہم کرنے کے توسط سے انسانی صلاحیت سازی میں ہمہ گیر نمو اور پیداواریت، صنعت کاری کو فروغ دینا اور چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں (ایس ایم ای) کو روزگار پیدا کرنے کے وسیلے کے طور پر تعاون فراہم کرنا، اور  تمام کارکنان کے لیے مزید مؤثر تحفظ اور افزوں لچک کے لیے مزدور تحفظ اقدامات کو اختیار کرنا، شامل ہیں۔ مرکزی وزیر نے ان تمام شعبوں میں بھارت کی مثالی حصولیابیوں کی جانب توجہ دلائی۔ انہوں نے عارضی اور پلیٹ فارم کے کارکنان کو سماجی تحفظ فراہم کرانے کے لیے سماجی سلامتی کوڈ میں پیش کی گئیں تجاویز پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ صلاحیت سازی کو کام کے مستقبل کی ضرورت سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کی جی 20 ایمپلائمنٹ ورکنگ گروپ کی میٹنگوں سے جو تجربات حاصل ہوئے ہیں، وہ بھارت کو اس کی آئندہ صدارت میں مدد فراہم کریں گے اور 21ویں صدی کے کام کی فعال نوعیت کی روشنی میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے تحفظ  کی ہماری کوششوں  میں تعاون فراہم کریں گے۔

مرکزی وزیر نے جرمنی، سنگاپور، متحدہ عرب امارات، مملکت سعودی عرب، نیدرلینڈس اور ترکی جیسے ممالک کے ساتھ مختلف باہمی ملاقاتوں کا اہتمام بھی کیا۔ ان تمام میٹنگوں میں، وزیر موصوف نے آئندہ صدارت اور وسیع ترجیحات کے بارے میں بتایا اور ہمارے اہداف کے لیے ان ممالک اور تنظیموں سے حمایت طلب کی۔ بین الاقوامی کارکنان کو سماجی تحفظ کی یقین دہانی کے لیے نقل و حمل میں آسانی فراہم کرنے کی غرض سے نقل مکانی اور نقل و حمل معاہدے اور سماجی سلامتی معاہدے پر جلد از جلد دستخط کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا۔

مرکزی وزیر نے انڈونیشیا کی افرادی قوت  کی وزیر محترمہ عیدا فوزیہ کی میزبانی میں منعقدہ استقبالیہ عشائیہ میں شرکت کی اور  جی 20 کے دو اہم ورکنگ گروپوں بی-20 ایل-20 کا مشترکہ بیان ملاحظہ کیا۔

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.10240


(Release ID: 1859268) Visitor Counter : 131