وزارت آیوش

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید نے آیوروید ڈے 2022 کے موقع پر چھ ہفتوں کے پروگرام کا آغاز کیا

Posted On: 12 SEP 2022 6:25PM by PIB Delhi

وزارت آیوش کے تحت آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (AIIA) نے آج آیوروید ڈے 2022 پروگرام کا آغاز کیا۔ اے آئی آئی اے کو اس سال آیوروید ڈے کے لیے آیوش کی وزارت کے منشور کو چلانے کے لیے نوڈل ایجنسی کے طور پر چنا گیا ہے۔ اس جشن کا تھیم ”ہر دن ہر گھر آیوروید“ ہے۔

چھ ہفتے طویل پروگرام (12 ستمبر تا 23 اکتوبر) کے لیے آیوروید ڈے کے افتتاحی پروگرام میں آیوش کے وزیر جناب سربانند سونوال، آیوش کے وزیر مملکت ڈاکٹر منجپرا مہندر بھائی کالو بھائی، سکریٹری ویدھیہ راجیش کوٹیچا، خصوصی سکریٹری جناب پی کے پاٹھک اور NCSIM چیئرمین ویدیا جینت دیوپجاری کی ورچوئل موجودگی دیکھی گئی۔

وزارت آیوش ہر سال دھنونتری جینتی پر یوم آیوروید مناتی ہے اور اس سال یہ 23 اکتوبر کو منایا جائے گا۔ اس سال وزارت حکومت ہند کی تمام وزارتوں اور محکموں کے ساتھ مل کر اسے منا رہی ہے تاکہ ملک کے ہر فرد کو روایتی نظام طب سے واقف کرایا جائے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب سونوال نے کہا، ”چھ ہفتے کا یہ پروگرام وزیر اعظم نریندر مودی جی کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے ایک عمدہ کوشش ہے۔ اس پروگرام کی کامیابی صرف اسی صورت میں ممکن ہوگی جب ہم ہندوستان کے ہر شہری تک پہنچنے میں کامیاب ہوں گے، اور اس لیے آنے والے ہفتوں میں، ہم اپنی تمام تر توانائیاں لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنے اور ان کو بیدار کرنے پر مرکوز کریں گے تاکہ آیوروید کے پیغام کو تمام سطحوں پر عام کیا جا سکے۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، ڈاکٹر مہندر بھائی نے کہا، ”دوسرے ممالک کے ساتھ ہاتھ ملا کر، ہمارا مقصد آیوروید کو ہر گھر تک پہنچانا ہے اور ”صحت مند ہندوستان سے صحت مند دنیا تک“ کے وژن کو سچ کرنا ہے۔“

ڈائریکٹر اے آئی آئی اے پروفیسر تنوجا نیساری نے پروگرام کی تفصیلات بتائیں اور اگلے چند ہفتوں میں ہونے والے اہم واقعات پر روشنی ڈالی۔ اس پروگرام میں حکومت ہند کی مختلف وزارتوں کی جانب سے جن سندیش، جن بھاگیداری، اور جن آندولن کے مقصد سے شرکت کی جائے گی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 10181



(Release ID: 1858812) Visitor Counter : 125