وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور برطانیہ کی وزیر اعظم محترمہ ایلزابتھ ٹرس کے درمیان فون پر بات چیت

Posted On: 10 SEP 2022 6:58PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج برطانیہ کی وزیر اعظم محترمہ ایلزابتھ ٹرس سے فون پر بات چیت کی۔

وزیر اعظم مودی نے وزیر اعظم ٹرس کو برطانیہ کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے سکریٹری تجارت اور سکریٹری امور خارجہ کے اپنے سابقہ رول میں بھارت-برطانیہ دو فریقی تعلقات میں ان کے (ایلزابتھ ٹرس کے) تعاون کے لئے ان کی ستائش کی۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت اور برطانیہ کے درمیان جامع اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے تئیں عہد بستگی کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں روڈ میپ 2030 کے نفاذ کی سمت میں پیش رفت، موجودہ ایف ٹی اے مذاکرات، دفاعی و سکیورٹی تعاون اور دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام کے تعلقات شامل ہیں۔

بھارت کے عوام کی طرف سے، وزیر اعظم مودی نے محترمہ ملکہ ایلزابتھ دوئم کی افسوسناک موت پر شاہی خاندان اور برطانیہ کے عوام کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.10124

 


(Release ID: 1858360) Visitor Counter : 141