صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

عزت مآب صدر جمہوریہ  9 ستمبر کو "پردھان منتری ٹی بی مکت بھارت ابھیان" کا آغاز کریں گی تاکہ 2025 تک ملک میں ٹی بی کو ختم کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی جا سکے

Posted On: 07 SEP 2022 3:07PM by PIB Delhi

عزت مآب صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو 9 ستمبر کو ورچوئل طور پر پردھان منتری ٹی بی مکت بھارت ابھیان کا آغاز کریں گی تاکہ 2025 تک ملک سے ٹی بی کے خاتمے کے مشن کو پھر سے تقویت ملے۔ مارچ 2018 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایس ڈی جی ہدف سے پانچ سال قبل دہلی ٹی بی سربراہ کانفرنس میں 2030 تک ٹی بی کے خاتمے کی اپیل کی تھی۔ ابھیان (مہم) کا آغاز ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ، مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود، وزیر مملکت (ایچ ایف ڈبلیو) ڈاکٹر بھارتی پروین پوار گورنرز اور لیفٹیننٹ جنرل کی موجودگی میں کیا جائے گا۔ ورچوئل ایونٹ میں ریاستی اور ضلعی صحت انتظامیہ، کارپوریٹس، صنعتوں، سول سوسائٹی اور این جی اوز کے نمائندے شرکت کریں گے کیونکہ ملک سے 2025 تک ٹی بی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

پردھان منتری ٹی بی مکت بھارت ابھیان کا تصور تمام کمیونٹی اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرنے کے لیے بنایا گیا ہے تاکہ ٹی بی کے علاج پر کام کرنے والوں کی مدد کی جا سکے اور ٹی بی کے خاتمے کی طرف ملک کی ترقی کو تیز کیا جا سکے۔ عزت مآب صدر نی-کشے مترا پہل کا بھی آغاز کریں گی جو ابھیان کا ایک اہم جزو ہے۔ نی-کشے مترا) (Ni-kshay Mitra پورٹل عطیہ دہندگان کو ٹی بی کے علاج سے گزرنے والوں کو مختلف قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ تین جہتی معاونت میں غذائیت، اضافی تشخیصی، اور پیشہ ورانہ مدد شامل ہے۔ عطیہ دہندگان، جنہیں نی-کشے مترا کہا جاتا ہے، منتخب نمائندوں، سیاسی جماعتوں سے لے کر کارپوریٹس، این جی اوز اور افراد تک اسٹیک ہولڈرز کی ایک وسیع رینج ہو سکتی ہے۔

لانچ ایونٹ کا مقصد ایک ایسے سماجی نقطہ نظر کی ضرورت کو اجاگر کرنا ہے جو 2025 تک ملک سے ٹی بی کے خاتمے کے امید افزا ہدف کو حاصل کرنے کے لیے تمام پس منظر کے لوگوں کو ایک عوامی تحریک میں اکٹھا کرے۔ پردھان منتری ٹی بی مکت بھارت ابھیان مریض پر مبنی صحت کے نظام کی طرف کمیونٹی کی حمایت حاصل کرنے کی طرف ایک قدم ہے۔

******

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-10000



(Release ID: 1857540) Visitor Counter : 136