کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

جناب پیوش گوئل نے سان فرانسسکو میں تبدیلی اور ہنر مندی  کے پروگرام میں کاروباریت  کو معاونت  کرنے سے متعلق امریکی اسٹارٹ اپس  ایس ای ٹی یو  کا آغاز کیا


ایس ای ٹی یو  ، امریکہ کے سرمایہ کاروں اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے لیڈروں  کو ہندوستان کے اسٹارٹ  اپ سے جوڑے  گا

ایس  ای ٹی یو   مالی معاونت ،  بازار  تک رسائی  اور کاروباریت  سمیت مختلف شعبوںمیں سرپرستی اور اسٹارٹ  اپ کو  مالی مدد فراہم کرے گا

ایس ای ٹی یو   ، امریکہ کے سرپرستوں اور ہندوستان میں    نئے ابھرتے ہوئے اسٹارٹ اپس کے درمیان    جغرافیائی رکاوٹوں  کو  ختم کرے گا

Posted On: 07 SEP 2022 1:24PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے سان فرانسسکو کے خلیجی علاقے میں یو ایس اسٹارٹ اپ ایس ای ٹی یو  - سپورٹنگ انٹرپرینیورز ان ٹرانسفارمیشن اینڈ اپ اسکلنگ پروگرام کا آغاز کیا۔ یہ پہل ہندوستان میں اسٹارٹ اپس کو امریکہ میں موجود سرمایہ کاروں اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے  لیڈروں کو فنڈنگ، مارکیٹ تک رسائی اور کاروباریت  سمیت مختلف شعبوں میں رہنمائی اور مدد کے ساتھ مربوط کرے گی۔

 یہ پروگرام ہندوستان میں اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام سے متعلق مخصوص مسائل پر توجہ مرکوز  کرتے  ہوئے  ایک ظہرانے کے ساتھ  شروع کیا گیا تھا۔ میٹنگ میں خلیج کے علاقے میں کامیاب  مہاجر ممبران کے ذریعہ گھریلو شمولیت اور ابتدائی مرحلے کے ہندوستانی اسٹارٹ اپس کی رہنمائی کی حوصلہ افزائی کرنے کے طریقوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

ایس ای ٹی یو  کو امریکہ میں  موجود ان سرپرستوں کے درمیان جغرافیائی رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو ہندوستان میں انٹرپرینیورشپ اور نئے  اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔ سٹارٹ اپ انڈیا پہل ایم اے اے آر جی ، یا مینٹرشپ، ایڈوائزری، اسسٹنس، لچک، اور گروتھ پروگرام کے تحت مینٹرشپ پورٹل کے ذریعے بات چیت کے توسط سے  حمایت کی جائے گی، جو کہ ہندوستان میں اسٹارٹ اپس کے لیے سنگل اسٹاپ حل تلاش کرنے والا ہے۔

he portal has been developed with the idea to be accessible from every corner of the country to connect with a mentor. A mentor will offer human intelligence in guiding the startups. It may be noted that till date, more than 200 mentors have been successfully onboarded on MAARG across the globe.

 پورٹل کو اس خیال کے ساتھ تیار کیا گیا ہے کہ ملک کے گوشے گوشے  سے کسی  بھی  رہنما سے رابطہ قائم کیا جا سکے۔ ایک سرپرست اسٹارٹ اپس کی رہنمائی میں انسانی ذہانت پیش کرے گا۔ واضح رہے کہ اب تک دنیا بھر میں 200 سے زائد مینٹرز کو کامیابی کے ساتھ ایم  اے اے آر جی  پر آن بورڈ کیا جا چکا ہے۔

ایم  اے اے آر جی  کے بنیادی کام رسائی میں آسانی کو بہتر بنانا، میچ میکنگ کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنا، میٹنگز کو ورچوئل طریقے سے ترتیب دینا، ماسٹر کلاسز کی میزبانی کرنا، متعلقہ معلومات، تجزیات، فیچرز وغیرہ کے لیے حسب ضرورت ڈیش بورڈ فراہم کرنا، کوہورٹ پر مبنی پروگراموں کی میزبانی کرنا جو اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے اہل کاروں کو پروگرام کا حصہ بننے اور نتائج پر مبنی سرگرمیوں کو فعال کرنے کی اجازت دیں گے۔

 وزیرموصوف نے خلیجی خطے میں متعدد میٹنگوں  کے دوران علاقے کے وینچر کیپیٹلسٹ اور صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ واضح اور نتیجہ خیز بات چیت کی۔ وینچر سرمایہ داروں اور دیگر سرمایہ کاروں نے ہندوستان میں کاروباری نقطہ نظر کے بارے میں امید کا اظہار کیا۔

 جناب گوئل نے میٹنگ کے بعد کہا کہ ایک اہم نکتہ یہ ہے کہ بے ایریا ہندوستان کے بارے میں بہت پرجوش ہے، ہندوستان، ہندوستانیت اور ہندوستانی اسٹارٹ اپس اور ہندوستانی کاروباروں کی پیشکش کے بارے میں بہت پرجوش ہے۔ ہندوستان میں دستیاب ٹیلنٹ کے بارے میں بہت پرجوش ہیں۔ انہیں بڑی مارکیٹ میں بڑی صلاحیت نظر آتی ہے  جیسا کہ  ہندوستان 1.3 ارب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے ۔

جناب گوئل نے کہا کہ سرپرستی کے بارے میں تجاویز  پیش  کی گئیں ۔ ہم نے ایس ای ٹی یو   پروگرام شروع کیا ہے جہاں ہم تبدیلی اور اعلیٰ ہنر مندانہ اقدامات کے ذریعے کاروباری افراد کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم ایک ایسے پروگرام کو بھی دیکھ رہے ہیں جو اسٹارٹ اپ ایڈوائزری کونسل نے ہندوستان میں شروع کیا تھا جس میں خاص طور پر ٹائر-2، ٹائر-3 اور ٹائر-4 ٹاؤنز اور دور دراز علاقوں میں سرپرستی  شروع کی جا رہی ہے۔ بہت ساری اچھی تجاویز میز پر رکھی  گئی  ہیں ۔

ایک اندازے کے مطابق تقریباً 90فیصدا سٹارٹ اپس اور آدھے سے زیادہ اچھے فنڈ والے سٹارٹ اپ اپنے ابتدائی دنوں میں ناکام ہو جاتے ہیں۔ کاروبار کو سنبھالنے میں تجربے کی کمی ایک اہم مسئلہ ہے، اور بانیوں کو فیصلہ لینے کے لیے صحیح رہنمائی اور اخلاقی مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔

جیسا کہ ہندوستان ایک بہترین اسٹارٹ اپ منزل بننے کی طرف بڑھ رہا ہے، صحیح وقت پر صحیح رہنمائی سب سے اہم ہے۔ حکومت ہند نے سٹارٹ اپ  کو آگے بڑھا کر صلاحیت مند ، تجربہ کار ماہرین اور صنعت کے رہنماؤں کو مدعو کیا ہے۔

ایم اے اے  آر جی   دنیا بھر کے سرپرستوں سے درخواستیں طلب کر رہا ہے۔ آج تک، دنیا بھر میں 200 سے زیادہ سرپرستوں کو ایم اے اے  آر جی   پر آن بورڈ کیا جا چکا ہے۔ درخواستیں صنعت اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی نمائندگی کرنے والے ممتاز افراد کی طرف سے آئی ہیں۔

*************

ش ح۔ع ح ۔رم

U-9991

 


(Release ID: 1857378) Visitor Counter : 199