نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

احمدآباد میں جلد ہی دنیا کا سب سے بڑا کھیل شہر ہوگا، مرکزی وزیرداخلہ امت شا ہ نے 36 ویں قومی کھیل کود مقابلوں کی تقریب کے شروع ہونے کااعلان کیا


ایک رنگا رنگ  تقریب میں کھیلوں کے ترانے اورمیس کٹ کی نقاب کشائی کی گئی ، تقریب میں گجرات کے وزیراعلی بھوپندرپٹیل اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے شرکت کی

Posted On: 05 SEP 2022 9:06AM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے احمد آباد میں ایکا ارینا ٹرانس اسٹیڈیا میں 36 ویں قومی کھیلو ں کے لئے ترانے اور میس کٹ کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر گجرات کے وزیراعلی بھوپندر پٹیل اورکھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر بھی موجود تھے ۔

 

 

نقاب کشائی کی تقریب کے موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کہاکہ احمدآباد میں جلد ہی دنیا کا سب سے بڑا کھیل شہر تیار کیا جائے گا ۔ جناب شاہ نے کہاکہ 10 سال پہلے جب مودی جی یہاں کے وزیراعلی تھے تب انہوں نے یہاں کھیل مہاکمبھ شروع کیا تھا، اس وقت گجرات کا عالمی نقشے پر کھیلوں میں کہیں مقام نہیں تھا ۔

 

جناب شاہ نے کہاکہ اب ہمارے پاس نریندرمودی اسٹیڈیم ہے جو دنیا میں سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے اور بہت جلد ہمارے پاس دنیا کا سب سے بڑا اسپورٹ سٹی بھی ہوگا۔ شاندار تقریب کے مقام پر 10 ہزاس سے زیادہ لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ نے جو گاندھی نگر سے ایم پی بھی ہیں ، شاندار تقریب میں پرہجوم لوگوں کی قیادت کی جس میں گجرات کے وزیراعلی بھوپیندر پٹیل اورکھیلوں کے مرکزی وزیر جناب  انوراج ٹھاکر بھی موجود تھے۔29 ستمبر سے 12 اکتوبرتک گجرات کے  6 بڑ ے شہروں میں ملک کے سب سے بڑے کھیل کود مقابلے منعقد ہوں گے ۔

کسی وقت میں ہمارے یہاں زیادہ تر گجوز ہوا کرتے تھے جو عام طور پر کاروباری کہلاتے تھے، لیکن مودی جی نے 11سال پہلے کھیل مہاکمبھ کاآغاز کیا جو اب اتنا بڑا ہوچکا ہے کہ کم وبیش 55 لاکھ کھلاڑیوں نے اس ایڈیشن میں حصہ لیا۔ گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے کہاکہ  ہم نے  جیتنے والوں کو ا نعامی رقم کے طور پر 29 کروڑ روپئے دی نے کی پیش کش کی ہے ۔

کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے کہاکہ ہمیں خوشی ہے کہ 7 سال کے بعد یہاں قومی کھیل کود مقابلے منعقد ہورہے ہیں اوریہ کھیل کے تعلق سے  ایک سب سے بڑا ایونٹ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ عام طور پر اس پیمانے پر یہ تقریب ہر سال منعقد ہوتی ہے  لیکن گجرات  میں یہ تین مہینے سے بھی کم عرصے میں منعقد ہوئی ہے ،  اس کے لئے ہم وزیر اعلی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہیں اوران کا شکریہ ادا کرتے ہیں  جنہوں نے آئی او اے کے تعاون سے ہماری اس کوشش کو کامیاب بنایا  اوراتنے بڑے پیمانے پر یہ ایونٹ منعقد ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 12000 سے زیادہ ایتھلیٹس، حکام اور دیگر اس کھیل کود مقابلوں سے نہ صرف لطف اندوز ہوں گے بلکہ یہاں گرواں بھی دیکھیں گے ۔

 

سیاست اور کھیلوں کی دنیا کی اعلی شخصیتیں بھی اس موقع پر موجود رہیں گی جن میں کھیلوں کے گجرات کے وزیر ہرش سنگھوی اورآئی او اے کے سکریٹری جنرل راجیو مہتا بھی شامل ہوں گے۔ سبھی 6میزبان شہروں کے  میئرس  بھی موجود رہیں گے، جن میں احمد آباد کے  کرت کمار جے پارمر، سورت کے ہمالی بھوگا والا، ودودرا کے کیور روکادیا، راجکوٹ کے پردیپ دیو، بھاؤ نگر کے کیرتی دانی دھریااور گاندھی نگر کے میئر ہتیش مکوانا شامل ہیں ۔

 

 

 

 

ریاست کے چوٹی کے تین اسکولوں، ضلعوں اور میونسپل کارپوریشنوں  سمیت کھیل مہاکمبھ میں  جیتنے والےکھلاڑیوں  کی عزت افزائی کی جائے گی  اوریہ عزت افزائی میس کٹ کے آغاز سے پہلے کی جائے گی ۔

گجرات میں شیر کے عنوان سے عام طور پر ساواج، ، میس کٹ ہندوستان کے ثقافتی ورثے کی نمائندگی کرتا ہے جبکہ تیزی سے بڑھتے ہوئے ہندوستان کی ایک جھلک بھی نمایاں ہے جو ایک بار پھر عالمی رہنما بننے کے لیے تیار ہے۔

کھیلوں کا ترانہ، جوڈیگا انڈیا، جیتےگا انڈیا کے فلسفے کو سمیٹتے ہوئے، بالی ووڈ کے اسٹار گلوکار سکھوندر سنگھ نے پیش کیا ہے۔

قومی کھیلوں کے میلے کے تھیم سانگ کے بول ملک کے نوجوانوں کو مجسمہ اتحاد اور سابرمتی جیسے تاریخی مقامات کو جوڑنے اور فتح کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ کھیلوں کے متاثر کن مناظر سے مزین، تھیم سانگ دل کو اپنے اندرسمیٹ لیتا ہے کہ کس طرح کھلاڑی مشکلات کے باوجود فتح حاصل کرتے ہیں۔

 

*************

ش ح ۔ح ا ۔ ف ر

U. No.9875

 



(Release ID: 1856730) Visitor Counter : 130