پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی پنچایتی راج کے وزیر جناب گری راج سنگھ نے سرپنچوں/گرام پردھانوں کو خط لکھ کر ان سے اصلاح شدہ قومی پنچایت ایوارڈز میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے


قومی پنچایت ایوارڈز کے لیے داخلے 10 ستمبر 2022 سے شروع ہوں گے اور اندراجات آن لائن جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2022 ہے

Posted On: 02 SEP 2022 3:28PM by PIB Delhi

دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے سرپنچوں/گرام پردھانوں کو ایک خط لکھا ہے، جس میں ان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نئے بنائے گئے قومی پنچایت ایوارڈز کے انتخاب کے عمل میں تمام گرام پنچایتوں کی شرکت کو یقینی بنائیں۔ اصلاح شدہ قومی پنچایت ایوارڈز کے لیے درخواستیں طلب کرنے کا عمل 10 ستمبر 2022 سے شروع ہوگا۔ آن لائن داخلے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2022 ہے۔

مرکزی وزیر نے اپنے خط میں مطلع کیا ہےکہ قومی پنچایت ایوارڈز کے فارمیٹ، طریقہ کار اور زمرہ جات پر جامع طور پر نظر ثانی کی گئی ہے تاکہ دیہی علاقوں میں لوکلائزیشن اور پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کے حصول سے متعلق موضوعاتی شعبوں میں، بلاک، ضلع، ریاستی اور قومی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پنچایتوں کو دوبارہ منظم کرنے، ان کی تعریف کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک کثیر سطحی مقابلہ قائم کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال، پنچایتوں میں لوکلائزیشن اور ایس ڈی جیز کے حصول کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے، قومی پنچایت ایوارڈز کے فارمیٹ اور زمروں میں کافی حد تک تبدیلی کی گئی ہے اور ایک کثیرسطحی مقابلہ منعقد کرنے کے لیے ایس ڈی جیز کو لوکلائزیشن کے نو موضوعات کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ یہ 9 موضوعات ہیں (i) غربت سے پاک اور بہتر ذریعہ معاش والاگاؤں، (ii) صحت مند گاؤں، (iii) بچوں کے لیے دوستانہ ماحول والاگاؤں، (iv) کافی پانی رکھنے والے گاؤں، (v) صاف ستھرا اور گرین گاؤں، (vi) خود کفیل بنیادی ڈھانچے والا گاؤں، (vii) سماجی طور پر محفوظ اور سماجی طور پر منصفانہ گاؤں (viii) اچھی حکمرانی والا گاؤں اور (ix) خواتین دوست پنچایت (جسے پہلے گاؤں میں اینجینڈرڈیولپمنٹ کہا جاتا تھا)۔

نئے تشکیل شدہ قومی پنچایت ایوارڈ سسٹم کے بارے میں تفصیلی معلومات www.panchayataward.gov.in پورٹل پر دستیاب ہے۔

پس منظر

پنچایتی راج کی وزارت ہر سال 24 اپریل کے دن کو قومی پنچایتی راج دن (این پی آر ڈی) کے طور پر مناتی ہے تاکہ ملک میں پنچایتی راج نظام کو دی گئی آئینی حیثیت کا جشن منایا جا سکے۔ یہ تقریب پورے ملک کے پنچایت نمائندوں کے ساتھ براہ راست بات چیت کے ساتھ ساتھ ان کی کامیابیوں کو بااختیار بنانے اورانکی حوصلہ افزائی کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ قومی پنچایتی راج دن منانے کا مقصد پنچایتوں اور گرام سبھاوں کے بارے میں بیداری بڑھانا ہے نیز یہ آئین کے ذریعہ دیہی علاقوں کے لئے مقامی خود حکومتوں کے اداروں، اور ان کے کردار، ذمہ داریوں، کامیابیوں، خدشات، قراردادوں وغیرہ کے بارے میں بھی آگاہی پیدا کرنا ہے۔  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ قومی پنچایتی راج دن کو مناسب طریقے سے منائیں اور پنچایتی راج اداروں / دیہی مقامی اداروں سے مطالبہ کریں کہ وہ 'پورے سماج' کے نقطہ نظر کے ساتھ، قومی پنچایتی راج دن میں زیادہ سے زیادہ ممکنہ 'جن بھاگداری' کو یقینی بنائیں۔

اس موقع پر پنچایتی راج کی وزارت، ہر سال خدمات اور عوامی سامان کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے ان کے اچھے کام کے اعتراف میں پنچایتوں کی ترغیب کے تحت، ملک بھر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پنچایتوں/ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایوارڈ تقسیم کر رہی ہے۔

*****

U.No.9821

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1856387)