وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے کشتواڑکے ایک حادثے میں ہونے والے جانوں کے اتلاف پر اظہارتعزیت کیا
پی ایم این آرایف سے معاوضے کی رقم کا اعلان بھی کیا
Posted On:
31 AUG 2022 8:52AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے کشتواڑمیں پیش آئے حادثے کے دوران ہونے والے جانوں کے اتلاف پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہارکیاہے ۔
وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے دولاکھ روپے کی امداد ی رقم اور زخمی ہونے والے افراد کے لئے 50ہزارروپے دیئے جانے کا اعلان کیاہے ۔ یہ رقم وزیراعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این آرایف )سے دی جائیگی ۔
وزیراعظم کے دفترنے ایک ٹوئیٹ میں کہا؛
‘‘کشتواڑکے حادثے سے مجھے دکھ پہنچا ہے۔ میری ہمدردیاں سوگوارکنبوں کے ساتھ ہیں ۔دعاہے کہ زخمی ہونے والے افراد جلد از جلد صحتیاب ہوں۔وزیراعظم قومی راحت فنڈسے حادثے میں جاں بحق ہونے والے ہرفرد کے لواحقین کو دولاکھ روپے دیئے جائیں گے اورزخمی ہونے والے ہرفرد کو 50ہزارروپے دیئے جائیں گے : PM @narendramodi’’
**********
(ش ح ۔س ب۔ ع آ)
U -9701
(Release ID: 1855645)
Visitor Counter : 146
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam