کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب پیوش گوئل نے گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس کی پیش رفت کا جائزہ لیا


بڑے پیمانے کی معیشتوں اور سماجی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے تمام عوامی خریداری کو آن لائن کرنے  کی ضرورت پر زور دیا

جی ای ایم  پورٹل پر خریداروں کی طرف سے تمام لین دین کے لیے اینڈ ٹو اینڈ آن لائن تکمیل اور ادائیگی کی تجویز پیش کی

جی ای ایم  سے لائن کے مطابق سامان کی ترسیل کی نگرانی میں بہتری لانے کی اپیل کی

پورٹل پر دھوکہ دہی کی سرگرمیوں کے خلاف سخت قانونی اور تعزیری کارروائی کرنے مشورہ دیا

صارف کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے جی ای ایم  اہم تکنیکی اپ گریڈ کا منصوبہ بنا رہا ہے

Posted On: 28 AUG 2022 9:53AM by PIB Delhi

صنعت و تجارت ، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

بہت سی دیگر باتوں کے علاوہ، جی ای ایم کی مختلف  سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ خریداری اور ترسیل میں بروقت کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ یہ نوٹ کیا گیا کہ اپریل 22 سے لے کر اب تک تمام فزیکل آرڈر میں سے 95فیصد سے زیادہ ڈیلیوریاں وقت پر ہوئیں،خاص طور پر  ایسے معاملات میں جہاں آن لائن تکمیل اور ادائیگی جی ای ایم کے ذریعے کی گئی تھی۔

جی ای ایم کے ذریعہ ہر قسم کی لین دین (براہ راست خریداری، ایل 1، بولیاں / ریورس نیلامی) کے لیے بروقت ترسیل میں مسلسل بہتری دیکھی گئی ہے۔ وزیر موصوف نے ابتدائی مرحلے  (تھریس ہولڈ) میں ترمیم کرنے اور  ڈیلیوری ٹائم لائن کو مزید تیز کرنے کے لیے سہولیات اور سرکاری خریداروں کو ان کی ضرورت کے مطابق  مصنوعات کا انتخاب کرنے میں لچک کا اظہار کرنے کے بارے میں مخصوص تجاویز کا اشتراک کیا۔

جناب گوئل نے جی ای ایم پورٹل  پر خریداروں کے تمام لین دین کے لئے آن لائن تکمیل اور ادائیگی کوشروع سے  آخر تک  کرنے اور ٹائم لائن  کے مطابق سامان کی ترسیل کی نگرانی کو بہتر بنانے کا مشورہ دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20220828-WA0002LHLY.jpg

وزیر موصوف نے تمام عوامی خریداری کو  جی ای ایم جیسے مکمل طور پر آن لائن اور شفاف پورٹل پر لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ مائیکرو اور اسمال انٹرپرائزز کو فروغ دے کربڑے پیمانے پر معیشتوں اورسماجی شمولیت کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

ممکنہ ملی بھگت اور دھوکہ دہی کا پتہ لگانے اور رپورٹ کرنے کے لیےاے آئی-ایم ایل کے استعمال سمیت سرکاری خریداری میں سخت نگرانی اور بے ضابطگیوں کا پتہ لگانے کے لیے جی ای ایم کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ جناب گوئل نے ایسی سرگرمیوں ملوث خریداروں اور سپلائی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی اور تعزیری کارروائی کا مشورہ دیا۔

بے ضابطگیوں کا پتہ لگانے کے علاوہ، جی ای ایم نے اے آی-ایم ایل کے دیگر استعمال کا بھی منصوبہ بنایا ہے، تاکہ عمل کو آسان بنایا جا سکے، خریداروں کے لیے مصنوعات کے بہتر مشورے دیے جا سکیں اور اس طرح کے عوامی اخراجات میں بچت کو یقینی بنایا  جا سکے۔

جی ای ایم  کے ذریعہ اہم تکنیکی اپ گریڈ کی منصوبہ بندی کی گئی ہے تاکہ جدیدترین  استعمال کے طریقوں کو بہتر بنایا جا سکے اور پلیٹ فارم پر صارفین کے تجربے کو بہتر  کیا جا سکے ۔وزیر موصوف نے  جی ای ایم کے ایم ایس ایم ای کی شمولیت اور ہر گھر ترنگا مہم سمیت کئی دیگر اقدامات کی ستائش کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

9606



(Release ID: 1855051) Visitor Counter : 142