وزارتِ تعلیم
جناب دھرمیندر پردھان نے 8 آسٹریلیائی یونیورسٹیوں کے گروپ کے ساتھ مذاکرات میں حصہ لیا
جناب دھرمیندر پردھان نے ہندوستان-آسٹریلیا تحقیقی اشتراک پر زور دیا
Posted On:
24 AUG 2022 4:23PM by PIB Delhi
تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج 8 آسٹریلیائی یونیورسٹیوں کے گروپ کے ماہرین تعلیم اور اساتذہ کے ساتھ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تحقیقی اشتراک پر مذاکرات کئے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے جے انو سندھان منتر کا اعادہ کیا، جو انہوں نے جے جوان، جے کسان، جے وگیان کے نعرے میں جوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ا س سے آنے والی دہائیوں میں ملک کی اقتصادی ترقی کو بڑھاوا ملے گا۔ وزیرموصوف نے تمام تر دستیاب وسائل کوبروئے کار لاتے ہوئے اس دہائی کو ہندوستان کی تکنیکی دہائی ٹیکیڈ بنانے اور خود کفیل بنانے کے ہندوستان کے عزم کو دوہرایا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ تحقیقی اشتراک دونوں فریقوں کے لئے سود مند ہے۔
جناب پردھان نے مزیدکہا کہ ہندوستان اور آسٹریلیا میں ایک امید افزا ء تحقیقی شراکت داری ہے۔ انہوں نے 8 یونیورسٹیوں کے گروپ کا خیر مقدم کیا۔
وزیر موصوف نے ‘تعلیم، ریسرچ اور ہنرمندی کے شعبےمیں اشتراک کے لئے ابھرتے مواقع’ مذاکرات میں حکومت آسٹریلیا کے نمائندوں، موناش یونیورسٹی کے اساتذہ اور آسٹریلیا-ہندوستان چیمبر آف کامرس کے ارکان کے ساتھ بات چیت کی۔وزیر موصوف نے کہا کہ وزیراعظم نے شواہد پر مبنی تحقیق پر زور دیا ہے اور ‘لیب -ٹو-لینڈ’ اور ‘لینڈ-ٹو-لیب’ کا منتر پیش کیا ہے، جو انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے ہے۔
جناب پردھان نے ملبورن میں تعلیم حاصل کر رہے طلبہ کے ساتھ بھی ملاقات کی۔ انہوں نے طلبہ کے تعلیمی تجربات پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے خیالات اور آراء سے انہوں نے ہندوستان کو علمی اعتبار سے سپر پاور بنانے کی جانب ولولہ حاصل کیا۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1854184)
Visitor Counter : 145